ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004 |
اكستان |
|
لیکٹرانک اور پرنٹ دونوں طرح کے میڈیا کے ذریعہ عوام وخواص تک اپنی مضبوط پہنچ بنائی جائے۔ بلاشبہہ قادیانیت کے خلاف ہم ہر میدان میں سرگرم اور کامیاب ہیں لیکن اپنی کامیابی کو بھی ہم اقوام عالم تک تو دور خود عام مسلمانوں تک نہیں پہنچا سکتے ہمیں اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ راقم سطور کی یہ چند گزارشات اور ذاتی خیالات ہیں گرقبول افتدزہے عزوشرف! نوٹ : مذکورہ بالاخیالات سے اگر آپ کو اتفاق ہے تو اخبارات ورسائل کے مدیر حضرات اپنی تازہ اشااعتوں میں اسے جگہ دے کر ممنون فرمائیں لیکن اشاعت ایم ٹی کے این ۔ دیوبند خبرنا مہ ہی کے حوالہ سے ہوتو بہتر ہے۔ والسلام شاہ عالم گورکھپوری ایڈیٹر ایم ٹی کے این ۔دیوبند (٧ستمبر ٢٠٠٤ء خبر نامہ ایم ٹی کے این ۔ دیوبند ) وفیات جامعہ کے فاضل برمنگھم انگلینڈ کے خطیب مولانا ضیاء المحسن صاحب کے والد صاحب ماہ ستمبرمیں مختصرعلالت کے بعد وفات پا گئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم بہت نیک اور دُعاء گو انسان تھے اس موقع پر اہلِ ادارہ مولانا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ اُن کے والد صاحب کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند ترین درجات عطاء فرمائے۔آمین۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب اشرفی مدظلہم کے چھوٹے بیٹے کی گزشتہ ماہ اچانک حالت بگڑنے کے بعد وفات ہو گئی انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم صدمہ پر مولانا اور دیگر پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اورخانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ِ ثواب اور دعائے مغفرت کروائی گئی اللہ تعالی قبول فرمائے آمین۔