Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

35 - 65
کہ یا الہ العالمین ہم تو جو کرسکتے تھے وہ ہم نے کردیا اور ہوسکتا ہے کسی پرہماری بات اثر کرجائے اور وہ منکر سے توبہ کرے توسبحان اللہ قیامت کے دن بخشش کا ذریعہ بن جائے گا۔
	 اب دیکھئے کیا ہوا  فلما نسوماذکروا بہ وانجینا الذین ینھون عن السوء جب بالکل حد پر پہنچ گئی بات، تو ہم نے بچایا کِن کو اُنھیں بچایا جو گناہ سے روکتے تھے تو حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنھما کا ایک قول ہے کہ وہ جو گنہگار تھے وہ اور جو گناہگار نہیں تھے مگر قصور اُن کا تھا کہ گناہگاروں کا ہاتھ کیوں نہیں پکڑا ، دونوں کو پیس ڈالا عذاب نے یہ قانونِ قدرت ہے اس لیے نعرہ بازی کی جہاں ضرورت ہووہاں نعرہ لگائو لیکن اصل کام پتہ مارنے کاوہ ہے جو اکابر اور اسلاف نے کیا ہے اس کے اُوپر لگو۔ اپنی زندگی کا نصب العین یہ بنائو کہ جہالت، منکر،گناہ ،شراب کباب ،زنا ،چوری، ڈکیتی ،جھوٹ ،غداری اِن کومٹانا ہے۔ کامیابی کتنی ہوتی ہے یہ تو میرے آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے حدیث میں آتا ہے نبی کریم علیہ الصلوة والسلام فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن کوئی نبی تنِ تنہا بھی آئے گا کہ الہ العالمین عمر گزاردی اورآپ جانتے ہیں کسی نے قبول ہی نہیں کیا ،کوئی صرف ایک اپنا مطیع لے کر کے آئے گا۔ ایک اُمتی ، کوئی دواُمتی لے کرکے آئے گا۔یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے مگر وہی چیز قالوا معذرة الی ربکم  قیامت کے دن انسان عُذر تو پیش کرسکتا ہے اور دُنیا کے اندرجب عذاب آئے گا منکر کو اختیار کرنے کی وجہ سے منکر کرنے والوں پر تو سنت ِخدا وندی ہے کہ تمہاری حفاظت ہوگی ورنہ قانون ِقدرت تو قانون ِ قدرت ہے اللہ تو مستغنی ہے ۔ساری دُنیا چلی جائے تو اللہ کی ذات پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو میرے بھائی خدا کی ذات تو بڑی مستغنی ہے اپنے انبیاء کو آروں سے چِروادیا، اپنے گھر کے اندر تین سو ساٹھ بت رکھوا کرکے پوجا کروادی۔میرے بھائی ان چیزوں کو سمجھنا چاہیے اور یہ جو چیزیں ہیں یہ کتاب اور سُنت سے ثابت ہیں۔ اپنی زندگی کا نقشہ اِس کے اُوپر بنانا چاہیے اور یہ عہد کرنا چاہیے کہ جب تک زندہ رہیں گے امر بالمعروف اورنہی عن المنکرکریں گے اور جوباطل پرستوں کی طرف سے دُشواریاں اورفتنے اُٹھیںگے پتھر کی چٹان بن کر اُس کا مقابلہ کریں گے ۔قرآن کے اندر جو نصیحتیں ہیں حضرت لقمان کی طرف سے یا بنی اقم الصلوة وأمربالمعروف وانہ عن المنکر  اور اس کے بعد فرمایا  واصبرعلی ما اصابک اس کا مطلب کیا ہے امربالمعروف اورنہی عن المنکر کے نتیجے میں رس گلے کھانے کو نہیں ملیں گے وہ تو ایسی ایسی مشکلات ان کی طرف سے سامنے آئیں گی کہ اگر پہاڑ بن کر کھڑا نہیں رہے گا تو تیرے پیر کے اندر استقامت نہیں رہے گی  واصبرعلی مااصابک ان ذٰلک من عزم الامور لیکن آپ لوگ نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا ۔ معروف کو کون جانتا ہے آپ جانتے ہیں منکر کوکون جانتا ہے آپ جانتے ہیں اور صبر کے نتیجہ میں قیامت میں انسان کو کیاملے گا آپ جانتے ہیں کوئی اور نہیں جانتا ،اس لیے یہ ذمہ داری آپ کی ہے کہ آپ امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکریں ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter