Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

34 - 65
ساتھ گُہن بھی پستا ہے یہ اسی کی مثل ہے کہ گہیوں کے ساتھ چکی میں گہن بھی پستا ہے، قانون ِخداوندی یہی ہے ہاں بچتا کون ہے وہ بچتا ہے کہ جو گناہگار کا ہاتھ پکڑتاہے گناہ کے بعد۔ قانونِ خداوندی یہی ہے اس دُنیا کے اندر جہاں منکرات بڑھ رہے ہیں دن بدن بڑھ رہے ہیں اور کیوں بڑھ رہے ہیں اس لیے کہ جو اہلِ مدرسہ ہیں مشائخ ہیں علماء ہیں مبلغین ہیں انھوںنے معروف کو معروف اور منکر کو منکر کہنا چھوڑ دیا ہے۔ میں آپ کو ویسے بتاتا ہوں کہ یہ مدرسے ٤٧ء سے پہلے کتنے تھے آج اُس کے مقابلہ کے اندر پچاس گنا بڑھ گئے ہیں اور مدرسوں میں پڑھنے والے ٤٧ء میں جتنے تھے آج ان سے سوگنا بڑھ گئے ۔دارالعلوم میں ٤٧ء کے اندر سات سوآٹھ سو لڑکے تھے آج ساڑھے تین ہزارلڑکے ہیں اس وقت کا بجٹ مشکل سے دس لاکھ تھا ،آج کا بجٹ آٹھ کروڑ روپے سالانہ ہے کہاں سے کہاں مدرسے دیکھئے اللہ اکبر آباد ہیں ماشاء اللہ اور تبلیغی جماعت کواگر آپ دیکھیں تو اللہ اکبر وہ تو ہزارگنا بڑھ گئی ۔اچھا اب آپ دیکھئے منکرات کتنے بڑھے پچاس سال میں، آپ کولگے لگا کہ پچاس ہزار گنا بڑھ گئے۔آخرکیا بات ہے؟ بات یہ ہے کہ جن لوگوں پر ذمہ داری تھی امر بالمعروف اورنہی عن المنکرکی انھوں نے اس کوادا نہیں کیا۔
	 میرے بھائی قانونِ قدرت تو نہیں بدلتا وہ نحوست دوسروں کو بھی کھا جائے گی ۔اور میں ایک مثال دے کر اجازت چاہتا ہوں دیکھئے حضرت دائود علی نبینا وعلیہ الصلٰوة والسلام کی قوم کے بارے میں قرآن یہ کہتا ہے وسئلھم من القریة التی کانت حاضرة البحر اذ یعد ون فی السبت اذ تاتیھم حیتانھم یوم سبتھم شرعا ویوم لا یسبتون لا تأتیھم  منع کردیا گیا کہ سنیچر کا دن عبادت کا دن ہے ، یہودیوں کو حکم ہوا کہ سنیچر کے دن مچھلی کا شکار نہیں کرنا۔نبی نے پیغام پہنچادیا ،اب عجیب بات تھی کہ جب سنیچر کا دن آتا تھا تو مچھلیاں پانی کے اُوپر اُوپر نظر آتی تھیں مگر پکڑی نہیں جا سکتی تھیں اور جہاں سنیچر کا دن گیا تو مچھلیاں غائب ، اب صبح سے شام تک بیٹھے ہوئے ہیں افیم کھا کر کے، ملتی ہی نہیں مچھلیاں ۔اب کیا ہوا جب قوم نے انحراف کیا نبی کی بات سے تو اب کیا پتا چلتا ہے کہ ان میں تین طبقے بن گئے ایک تو وہ طبقہ تھا جو گناہ نہیں کررہاتھا اُن کے ساتھ نہیں تھااپنے گھر میں بیٹھا ہوا تھا دوسرا طبقہ وہ تھا جو گناہ نہیں کر رہا تھا اور گناہ کرنے والوں کا ہاتھ بھی پکڑتا تھا اور تیسرا طبقہ وہ تھا جو گناہ گاروں کا تھا۔ وہ کہاں سے پتہ چلا؟ آگے ہے واذ قالت امة  منھم  وہ طبقہ جو گھر میں بیٹھا ہوا تھا گناہ نہیںکرتاتھا لیکن جولوگ گناہ گاروں کا ہاتھ پکڑرہے تھے اُن سے یہ کہتا تھا کہ تم پر کیا مصیبت ہے کہ تم روزانہ اُن کے پاس پہنچ جاتے ہو وہ تمہاری سنتے نہیں ہیں وہ تو تمہیں گالیاں ہی دیتے ہیں تمہیں بُرا بھلا کہتے ہیں ۔ارے ان کو اِن کے حال پر چھوڑو جیسے ہم نے چھوڑ رکھا ہے نہ ہم گناہ کرتے ہیں نہ گناہگاروں کے پاس جاتے ہیں نہ اُن کا ہاتھ پکڑتے ہیں اللہ چاہے گا انھیں ہلاک کردے گا یا کسی عذاب میں مبتلا کردے گا تم پر کیا مصیبت ہے ۔تو یہ کیا کہتے تھے ۔ قالوا معذرة الی ربکم ولعلھم یتقون  ارے بھائی کل کو اللہ میاں اگر پوچھے گا ہم سے تو ہم کہہ سکیں گے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter