Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

33 - 65
ہے بے عزت کیا جاتا ہے ۔ایک انسان ہے جس کے دل میں آگ لگی ہوئی ہے کہ وہ نورِ محمدی کو لے کر نکلا ہے اور اُس کو بڑھانا ہے وہ ہر چیز برداشت کرتاہے اوریہ انبیاء کی سُنت ہے۔ حدیث کے اندر آتاہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے بازار کے اندر،میں نے بازار کے اندر مکہ کے دیکھا کہ دُنیا خرید و فروخت کررہی ہے اور ایک شخص ہے نہ خرید وفروخت کرتا ہے نہ خریدتا ہے نہ بیچتا ہے بس ایک بات کہتا چلا جارہا ہے  یا ایھا الناس وحدوا اللّٰہ تفلحوا   اے لوگو ! ایک اللہ کی عبادت کرو کامیاب ہو جائو گے ۔ فرماتے ہیں میںنے دیکھا کہ کوئی آدمی مٹی اُٹھاتا ہے اس کے منہ کے اُوپر العیاذ باللہ پھینک دیتا ہے وہ مُڑ کر بھی نہیں دیکھتا کہ کون ہے یہ کیا کر رہا ہے۔بعض روایات میں آتا ہے کوئی شخص ہے تھوک دیتا ہے اس کی طرف وہ پھر بھی نہیں دیکھتا کون ہے بس ایک چیز ہے  وحد وا اللّٰہ تفلحوا  فرماتے ہیں میں نے دیکھا پیچھے پیچھے ایک شخص ہے اُس کے ہاتھ میں ڈھیلے ہیں اور وہ پھینکتا ہے مارتا جاتا ہے وہ مڑکربھی نہیں دیکھتا کہ کون کیاکہہ رہا ہے اوروہ شخص شور مچاتا ہے  یآیھا الناس لا تسمعوا کلامہ انہ کذاب جھوٹا ہے اِس کی بات نہ سنو وہ مُڑ کر بھی نہیں دیکھتے کہ کیا ہو رہا ہے دُنیا کیا کہہ رہی ہے کیا کررہی ہے کسی چیز سے کوئی غرض نہیں ۔ایک نعرہ توحید ہے  وحد وا اللّٰہ تفلحوا  فرماتے ہیں میں نے باپ سے پوچھا کہ کون ہے کہا کہ یہ قریشی ہے مکہ کا رہنے والا محمد ( ۖ) نام ہے یہ کہتا ہے کہ خدا نے اس کونبی بناکر بھیجا ہے یہ خدا کا پیغام پہنچا رہا ہے ۔میں نے پوچھا یہ کون ہے جو پتھر ماررہا ہے اور کہتا ہے لا تسموا کلامہ انہ کذاب انہوںنے کہا اس کے چچا ہیں ابولہب ۔ اس لیے امر بالمعروف ونہی عن المنکر تبلیغ ِدین جو مسلک ہے دیوبند کا اس کو پیش کرنا بڑے دل اورجگر کی بات ہے پھر یہ ان جذبات کی ضرورت نہیں ہے آپ کو اپنے اسلاف کے اُس نقشِ قدم کو اپناناچاہیے ایسا نقشِ قدم جو ڈیڑھ سو سال میں ''امر'' رہا ہے اور انشاء اللہ قیامت تک ''امر'' رہے گا ۔ اس  نقشِ قدم پر چلنا چاہیے تو اپنے اندر صبر اور سکون کو پیدا کرنا چاہیے اور ایک نشانہ اپنی زندگی کا بنانا پڑے گا کہ موت کے وقت تک کدھر چلنا ہے، اگر آپ کواُن کے نقشِ قدم پر چلنا ہے، نہیں تو اُچھلنے کودنے کے تو اور بھی مواقع مل جائیں گے۔ یہ میں اس لیے کہتا ہوں کہ دیکھئے آپ کی دیوار کے سائے میں آپ کا پڑوسی آپ کے ملک میں شرابی بھی ہے کبابی بھی ہے جواری بھی ہے زانی بھی ہے بدکار بھی ہے چور بھی ہے ڈکیت بھی ہے آپ کا ملک اس سے خالی نہیں ہے دُنیا خالی نہیں ہے ۔آپ کا یہ فرض ہے کہ آپ اُس کے ہاتھ کو پکڑیں اگر آپ نے اُس کے ہاتھ کو نہیں پکڑا تو یاد رکھیے پھر قیامت کے دن آپ کا گریبان پکڑا جائے گا۔ 
	تو وہ امانت جو جناب رسول اللہ  ۖسے آپ تک پہنچی تھی آپ نے اُس کے حق کو ادا کیوں نہیں کیا پھر جو نحوست بدکاری کی اور اس کی وجہ سے دُنیا میں خدا کی طرف سے جو پھٹکار پڑتی ہے وہ ایسی نہیں ہے کہ جو بدکارہے وہی اُس کی زد میں آتا ہے بلکہ  واتقوا فتنة لا تصیبن الذین ظلموا منکم خاصةً  دستورِ خداوندی یہ ہے کہ گہیوں کے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter