Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

32 - 65
ورچیز ہندوستان میں ایسی نہیں ملے گی جو سارے عالم کے اندر پھیلی ہوئی ہو۔
	اب میںایک اور بات کہتا ہوں کہ اصل جماعت ِتبلیغ نہیں ہے اصل ''دیوبند '' ہے کیوں؟ اس لیے کہ جماعتِ تبلیغ دُنیا کو عقیدہ وہ دیتی ہے جو دیوبند کا عقیدہ ہے اور جہاں سے جماعت کونکالا جاتا ہے بستر پھینک دئیے جاتے ہیں مسجدوں کو دھویا جاتا ہے وہ کہتے ہیں یہ دیوبندی کافر ہیں انھیں مسجد میں نہ گھسنے دو۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جماعت کی شناخت اور شہرت دیوبندی ہونے میں ہے ۔ جماعت کا جو کام ہے جماعت جومسلک دیتی ہے جو عقیدہ دیتی ہے جس رُ خ پر انسان کو لے کر چلنا چاہیے وہ وہی تو ہے جو حضرت شیخ الہند  اور اُن سے پہلے حضرت گنگوہی  اورحضرت نانوتوی کا دیا ہوا تھا اس لیے اصل بنیاد مدارس ہیں ۔ہم اور آپ یہ نہیں سمجھتے کہ مدرسہ کی مکتب کی اہمیت کیا ہے ؟ لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ وہ اسلام کا دُشمن وہاں بیٹھ کر کے یہ کہہ رہا ہے کہ Fundamentalism کی بنیاد ہندوستان میں ہے ۔وہ جان رہاہے کہ ان مدرسوں کی قیمت کیاہے ؟ اوریہ اُن کے باطل عقیدے کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہے ۔اگر دُنیا کو کسی چیز کا خطرہ ہے ،کیا مطلب؟ اگر کوئی چیز رُکاوٹ بن سکتی ہے اُس باطل کی ترویج واشاعت میں تووہ صرف وہی چیز ہے جو ان مدرسوں کے اندر ہے، کیوں؟ اس لیے کہ دنیا بکائو مال ہے اگر کہیں کوئی ایک جماعت ایسی پیدا ہو سکتی ہے جو کسی قیمت پر بِک نہیں سکتی تو وہ جماعت یہیں سے نکل سکتی ہے .........اور ہمارے اکابر کا یہ طرّہ امتیاز رہاہے کہ اُن کوکوئی خرید نہیں سکا اُن کے ہم پراحسان ہیں کہ اُن کی مجاہدانہ سرگرمیاں ایسی ہیں جو باقی رہنے والی ہیں لیکن سب سے بنیادی کام یہ ہے ۔یہ کام بڑا پتے مار کام ہے امر بالمعروف ونہی عن المنکر اور باطل کے مقابلے میں مسلکِ صحیح اور عقیدہ صالحہ کو لوگوں تک پہنچانے کا کام یہ بہت مشکل کام ہے اور میں کہتا ہوںامر بالمعروف ونہی عن المنکر ایسی چیز ہے جو اسلام کے اندر بنیادی چیز ہے اللہ نے اور جناب رسول اللہ  ۖ نے قرآن اورحدیث کے اندر اس کو باربار پیش کیا اس اُمت کی دستگیری اوربچھڑے ہوئے لوگوں کو صراطِ مستقیم پر لانے کے لیے امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے لیکن میں آپ سے کہتا ہوں کہ یہ ایسی کڑوی چیزہے کہ ہر طبقہ نے اس کو چھوڑ دیا ۔مشائخ نے چھوڑ دیا،علماء نے چھوڑدیا ،مبلغین نے چھوڑ دیا لیکن آپ کے اسلاف نے اس کو کبھی نہیں چھوڑا اُن کی ساری زندگی وہ الآمرون بالمعروف والناہون عن المنکر سے تعبیر تھی۔ اللہ نے اس مسلک کے اندر اسی لیے طاقت پیدا فرمائی اس لیے کہ ان کی قربانیاں عنداللہ بڑی اہم ہیں ۔آپ حضرات میں جوش بہت ہے نعرے بہت لگاتے ہیں بات بات کے اُوپر نعرے تکبیر اللہ اکبرمگر اُردو میں مثل مشہور ہے کہ ''جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں ''۔ 
	امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے لیے تو بہت صبرکے ساتھ بڑی خاموشی کے ساتھ اپنے دل پر جذبات پر پتھر رکھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ڈھیلے کھانے پڑتے ہیں پتھر لگتے ہیں تھپڑ مارے جاتے ہیں ذلیل کیا جاتا

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter