Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

31 - 65
آخر میں تمام گفتگو کا نچوڑ آیا تو یہ متفق علیہ طریقہ کے اُوپر یہ چیز آئی کہ اب Fundamentalism  بُنیاد پرستی کا مرکز ساری دُنیا کے اندر ہندوستان ہے ۔ مجھ سے وہ کہنے لگے کہ میں کوئی مذہبی انسان نہیں ہوں لیکن میںنے یہ سوچا کہ اس سے بہترین دلیل ہمارے اکابر کی کامیابی کی دُنیا میں کوئی اور نہیں ہے انھوں نے جو نشانہ لگایا تھا وہ بالکل اپنی جگہ کے اُوپر جا کر لگا اور جس کدوکاوش کے اندر انھوںنے اپنی زندگی کو گزارا وہ اُس کے اندر سو فیصد کامیاب ہیں۔ میں یہ سوچنے لگا وہ کیا بنیادیں ہیں جن بنیادوں کو یہ کہا جارہا ہے کہ وہ ہندوستان کے اندر گڑی ہوئی ہیں،مضبوط ہیں اورساری دُنیا میں پھیل رہی ہیں اور اُن کا خطر ہ پورے عالم کو ہے تو وہ آگ کہیں پورے عالم میں پھیل نہ جائے ۔ 
	وہ کون سی طاقت ہے ہندوستان کے اندر، میں آپ سے کہتا ہوں کہ وہ دوچیزیں ہیں جن کا مرکزہندوستان ہے اور ساری دُنیاکے اندر پھیلی ہوئی ہیں ایک تو'' تبلیغی جماعت کا نظام'' اس کی بنیاد ہندوستان ہے ۔حضرت مولانا یوسف صاحب رحمةاللہ علیہ حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کے تلامذہ میں سے ہیں انھوں نے بُنیاد ڈالی خدانے اسے قبول کیا آپ دُنیامیں کہیں چلے جائیے آپ کو اس جماعت کے ماننے والے اس جماعت کے لیے کام کرنے والے افراد ملیں گے۔ ہمارے مُلک کے اندر تو الحمد للہ مختلف تنظیمیں ہیں جماعتیں ہیں جو دین کا کام کررہی ہیں یورپ اور امریکہ کے اندر جہاںمدارس نہیںہیں وہاں اگر کسی انسان کے لباس اور شکل و صورت پر اسلامی آثار نظر آتے ہیں تو آپ پوچھئے ''جماعت''جواب ملے گا آپ کو ۔اس کے علاوہ ایک دوسری چیز ''دارالعلوم دیوبند '' ہے ۔ اس ڈیڑھ سوسال کے اندر جو کام وہاں کے فضلاء نے کیاہے دعوت و تبلیغ کا اور تاسیس مدارس کا ، احیائے دین کا مختلف سطحوں کے اُوپر ، دیہاتی سطح کے اُوپر ، تحریر کی سطح کے اُوپر تدریس کی سطح کے اُوپر ،تبلیغ کی سطح کے اُوپر، ڈیڑھ سوسال میں اس نے ساری دنیا کے اندر اپنے آثار چھوڑے ہیں ۔ڈیڑھ سو سال کے اندر پچاسوں ہزار تو وہ لوگ ہیں جنھوں نے براہِ راست دارالعلوم سے استفادہ کیا اور پچاسوں لاکھوں افراد وہ ہیں کہ جنھوںنے بالواسطہ ایک واسطہ سے دوواسطے سے تین واسطے سے پانچ واسطوں سے دس واسطوں سے آج تک دارالعلوم دیوبند سے استفادہ کیا ۔ وہ بھی اولاد ہے کوئی اولاد ہے کوئی پوتا ہے کوئی پڑپوتا ہے کوئی سکٹر پوتا ہے ایک سلسلہ چل رہا ہے ہمیں اس کا احساس نہ ہوتا اگر ہم ہندوستان کی سرزمین سے باہر نہ نکلتے تو ہمیں اس کا احساس بھی نہ ہوتا کہ دیوبند کی شاخیں کہاں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ افریقہ میں جائیے افریقہ کے جنگلات کے اندر جائیے جہاں آدمی کالے جانوروں جیسے زندگی بسر کررہے ہیں ہمیں حیرت ہو گئی زنبیا ملادی کے اندر ۔دیکھا کہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں بھئی کہاں کے پڑھے ہوئے ہیں دارالعلوم کے پڑھے ہوئے ہیں یا دارالعلوم کے پڑھے ہوئے لوگو ں نے جن مدرسوں کی بنیاد رکھی ہے اُن سے پڑھے ہوئے ہیں اور کیا کر رہے ہیں دین کی تبلیغ کر رہے ہیں بچوں کو قرآن سُناتے ہیں میںنے کہا کہ بھئی ہمارے بچے اتنا اچھا نہیں پڑھتے جتنا اچھا آپ کے بچے پڑھتے ہیں ۔اس کے علاوہ بنیاد پرستی اسلام کی بنیاد پرستی کی کوئی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter