Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004

¾اكستان Ù

49 - 65
	(١)  شرائطِ وضو کا ذکر کرتے ہوئے نیت کرنا اور نیت کا آخر تک باقی رہنا ذکر کیاہے ۔ہمارے نزدیک نیت کرنا وضو کی شرط نہیں ہے بلکہ وضو کی سنتوں میں سے ایک سنت ہے، ہمارے ہاں نیت کے بغیر بھی وضوہو جاتا ہے لیکن وضو کا ثواب نہیں ملتا ۔چنانچہ تعلیم الاسلام جلد دوم صفحہ ٤٤ پر وضو کی تیرہ سنتوں کا ذکر ہے اُن میں سے نمبر ١  پر نیت کرنا لکھا ہے۔
	(٢)  وضو کے فرائض کا ذکر کرتے ہوئے کُلی کرنا ،ناک میں پانی ڈالنا ،اعضاء کو ترتیب سے دھونا اور پے درپے دھونا کوفرائض ِوضو میں شمار کیا ہے حالانکہ یہ تمام باتیں وضو کی سنتیں ہیں۔ اگر وضو کرنے والا ان سب کو چھوڑ دے تو ہمارے نزدیک وضو ہو جائے گا جبکہ فرض کے ترک کرنے سے وضو نہیں ہوتا چنانچہ تعلیم الاسلام حصہ دوم صفحہ ٤٤، ٤٥پر اِ ن سب باتوں کو وضو کی سنتوں میں شمار کیا ہے ۔فرائض ِوضو میں تمام سرکا مسح کرنا بھی ذکر کیاہے حالانکہ ہمارے نزدیک تمام سرکا مسح کرنا سنت ہے اور چوتھائی سر کا مسح کرنا فرض ہے مذکورہ بالا حوالہ میں تمام سر کا مسح کرنا وضو کی سنتوں میں شمار کیا گیا ہے ۔تعلیم الاسلام حصہ دوم صفحہ ٤٤ پر وضو کے چار فرائض کا ذکر ہے جس میں چوتھائی سر کا مسح بھی شامل ہے ۔
	(٣)  نواقضِ وضو کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ بلا حائل شرم گاہ کو ہاتھ لگانے اور اُونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے حالانکہ ہمارے نزدیک یہ دونوں چیزیں نواقص ِوضو میں شامل نہیں ہیں ۔تعلیم الاسلام حصہ دوم صفحہ ٤٤، ٤٥پر نواقص ِوضو کا ذکر ہے لیکن وہاں اِن دونوں باتوں کا ذکر نہیں ہے۔
	(٤)  ارکانِ نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ آخری قعدہ میں درود شریف پڑھنا بھی نماز کا رُکن ہے۔ حالانکہ یہ ہمارے نزدیک سنت ہے اگر کوئی شخص درود نہ پڑھے تواُس کی نماز ہوجائے گی جبکہ ترکِ رُکن سے نماز باطل ہو جاتی ہے تعلیم الاسلام حصہ سوم صفحہ ١٠٣ پر درود شریف کو نماز کی سنتوں میں شمار کیا ہے۔
	(٥)  واجباتِ نماز کا ذکر کرتے ہوئے تکبیراتِ انتقال ،تسبیحاتِ رکوع وسجود ،رکوع کے بعد سمع اللّٰہ لمن حمدہ ، ربنا لک الحمدکہنا اور دوسجدوں کے درمیان رب اغفرلی پڑھنے کو واجبات ِ نماز میں شمارکیاہے حالانکہ ان میں سے پہلی تین باتیں نماز کی سنتوں میں شامل ہیں اورچوتھی بات مستحباتِ نماز میں آتی ہے ان کے ترک کرنے سے نماز ہو جاتی ہے اور سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا جبکہ کسی واجب کے ترک پر سجدہ سہو کرنا پڑتا ہے چنانچہ تعلیم الاسلام حصہ سوم صفحہ ١٠٠ پر نماز کی سنتوں کا ذکر ہے اور پہلی تین باتیں وہاں مذکور ہیں اور چوتھی بات نماز کے مستحبات میں شامل ہے دیکھے عمدة الفقہ جلد دوم صفحہ ١٠٤ ۔تو معلوم ہوا کہ ہمارے نزدیک جو چیزیں سنت اور مستحب ہیں اُنہیں واجبات میں شامل کردیاہے ۔
	(٦)  نماز کی سنتوں کا ذکر کرتے ہوئے سینے پر ہاتھ باندھنا رکوع سے پہلے اور بعد میں رفع یدین کرنا ،آخری قعدہ میں تورک کرنا یعنی اپنے سرین پر بیٹھنا ،دونوں قعدوں میں تشہد پڑھتے ہوئے شہادت کی انگلی سے اختتام ِتشہد تک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 اس شمارے میں 3 1
62 حرف ٓغاز 4 1
63 درس حديث 6 1
64 رونے کے لیے آنکھ سے آنسو بہانا ضروری نہیں : 7 63
65 طلاق جائز بھی ،ناپسند بھی : 7 63
66 غزوۂ خندق اور حضرت سلمان فارسی کا مشورہ : 7 63
67 آپ ۖ کی ضرب سے پتھر ریزہ ریزہ ہوگیا : 7 63
68 بھوک کی شدت اور پتھر باندھنے کی حکمت : 8 63
69 مسلمانوں کی خدائی مدد : 8 63
70 کفار کی پسپائی : 9 63
71 حضرت سعد پر تیر کا وار : 9 63
72 حضرت سعد کی دُعاء : 9 63
73 غزوہ خندق کے بعد یہودیوں کے خلاف کارروائی اور اس کی وجہ : 9 63
74 یہودی قبیلہ کے خلاف حضرت سعد کا فیصلہ اور اُس کی وجہ : 10 63
75 فیصلہ پر نبی علیہ السلام کی جانب سے تعریف : 10 63
76 نیکوں کی رُوح کوسُلا دیا جائے گا : 11 63
77 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 12 1
78 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری کے چند واجب ِ اصلاح اُمور 22 1
79 5۔ انشورنس اور تکافل : 22 78
80 ہنڈی (Bill of Exchange)کا مسئلہ : 25 78
81 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 27 1
82 ٧٨٦تجمل ٨١۔٩۔٢ 27 81
83 ٧٨٦میجر جنرل (ریٹائرڈ)تجمل حسین٨١۔١٢۔١٢ 31 81
84 میجر جنرل (ریٹائرڈ )تجمل حسین٨٦۔١۔٢٦ 32 81
85 وفیات 34 1
86 حاصل مطالعہ 36 1
87 تنگدستی کے دفعیہ کے لیے ایک عمل : 36 86
88 حضرت سعید بن جبیر کے قتل پر حجاج کا ستر بارقتل کیا جانا : 36 86
89 مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللّٰہُ لَہ : 37 86
90 شیطان کا مالِ تجارت : 38 86
91 نفسیاتی سُراغ : 38 86
92 بلی کے نام اور دام : 39 86
93 اہم اعلان 40 1
94 دینی مسائل( جماعت کے احکام ) 42 1
95 ستونوں کے درمیان صف بندی : 42 94
96 بچوں کو بالغوں کی صف میں کھڑا کرنا : 42 94
97 عورتوں کی جماعت : 42 94
98 امام کے پیچھے مقتدی کا قرأت کرنا : 42 94
99 آمین آواز سے کہنا : 43 94
101 جماعت میں شامل ہونے نہ ہونے کے مسائل : 44 94
102 مہر کا نذرانہ 46 1
103 ایک خاتون کا مسجدِ حامد کے لیے قابلِ رشک جذبہ 46 102
104 زائرین ِحرم لامذہبیت کے پھندے میں 47 1
105 اسلام سندِ متصل سے ثابت ہے ، عیسائیت بے بنیاد مذہب ہے 52 1
106 مغرب کا اسلام سے تصادم ، علماء کرام کی ذمہ داریاں 52 105
107 پادری سے ملاقات : 53 105
108 چرچ آف انگلینڈ کا دوغلہ پن : 56 105
109 جہالت کسے کہتے ہیں : 58 105
110 تقريظ وتنقيد 60 1
111 عالمی خبریں 62 1
112 میک اپ اور انسانی صحت 62 111
113 تہران میں زلزلے کا خدشہ ،دارالحکومت کی'' اصفہان ''منتقلی پر غور شروع 62 111
114 خدائی عذاب 63 111
115 ٭کیوں نہ ہو ! یہ تو سب کے سردار رہے ہیں 63 111
116 اخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter