ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004 |
اكستان |
|
لیے ایم .آر.ڈی کے وکلا سے رابطہ قائم کرکے مددکیجیے گا اب تو ایم. آر.ڈی کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے مطالبات کریں اور ہرقانونی مدد کے لیے تعاون کریں اوراس کے لیے میں نے تو سب سے پہلے کلمۂ حق بلند کیا تھا اور جمہوریت کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنے کی کوشش کی تھی اور عدالت کے سامنے بھی یہی موقف رہا کہ میری تمام جدوجہد جمہوریت کی بحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے تھی ۔اور قریباً پندرہ بیس صفائی کے گوا ہوں نے بھی میرے اسی موقف کی تائید کی ۔میری طرف سے محمود میاں اوررشید میاں کو السلام علیکم۔ فقط والسلام تجمل ٭٭٭ وفیات مکتبہ رشیدیہ کراچی کے مالک جناب حافظ رشید احمد صاحب شریفی کی خوشدامن صاحبہ ٩فروری کو سو برس کی عمر پاکر وفات پا گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحومہ طویل عرصہ سے علیل تھیں اُن کی وفات پورے کنبہ کے لیے سایہ شفقت سے محرومی کا سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جناب میاں زبیر اور جناب میاں ابرار برادران کے والد بزرگوار جناب عالمگیر صاحب گزشتہ ماہ کی ٢٢ تاریخ کو عارضہ قلب کی وجہ سے رحلت فرماگئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔میاں صاحب مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک تھے ان کی وفات ان کے اہلِ خانہ کے لیے عظیم حادثہ ہے ۔اہل ادارہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے پسماندگان بالخصوص ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب ہو۔ جامعہ مدینہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعاء مغفرت کرائی گئی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔آمین۔ ٭٭٭