ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004 |
اكستان |
|
بنتا بلکہ بدستور تنہا پڑھتا ہوں ۔ پس پہلی صورت میں تو اس پر اسی جگہ سے بلند آواز سے قرأت کرنا واجب ہے پس اگر سورہ فاتحہ یا کسی قدر دوسری صورت آہستہ آواز سے پڑھ چکا ہو تو اس کو چاہیے کہ اس جگہ سے بقیہ فاتحہ یا بقیہ سورت کو بلند آواز سے پڑھے اس لیے کہ امام کو فجر ،مغرب ، عشاء کے وقت بلند آواز سے قرأت کرنا واجب ہے اور دوسری صورت میں بلند آواز سے پڑھنا واجب نہیں اور اس مقتدی کی نماز بھی درست رہے گی کیونکہ مقتدی کی نماز کے صحیح ہونے کے لیے امام کا امامت کی نیت کرنا ضروری نہیں۔ (جاری ہے) مہر کا نذرانہ ایک خاتون کا مسجدِ حامد کے لیے قابلِ رشک جذبہ جامعہ مدنیہ جدید کے ایک مدرس کی اہلیہ نے اپنے مہر کی رقم مسجد حامد کو عطیہ کرکے ایک قابلِ رشک مثال قائم کر دکھائی۔ اس گئے گزرے دور میں بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو زندہ رکھنے کے لیے ایسے بند ے پیدا فرمارکھے ہیں جو اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کو اپنی سعادت جانتے ہوئے سبقت لے جانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ خوش بخت ہیں وہ مردوزن جواپنی ضرورتوں کو پس پشت ڈال کر اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے مال ومتاع کی قربانی کو بائیں ہاتھ کا کھیل سمجھتے ہیں اللہ تعالیٰ اِن خاتون کے عملِ انفاق کو قبول فرماکر مزید ترقیات سے سرفراز فرمائے۔آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید کا ای میل ایڈ ریس jmj786_56@hotmail.com