ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004 |
اكستان |
|
درس حديث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالی حضرت اقدس کے اس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) غزوۂ خندق میں نبی علیہ السلام کی ضرب سے پتھر ریزہ ریزہ ہوگیا حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات سے عرش ہل گیا یہودیوں کے خلاف اِن کا فیصلہ تجربات کا نچوڑ تھا بھوک کی شدت میں پتھر باندھنے کی وجہ تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٣ سائیڈاے /٨٥۔١۔١٨ عن جابرقال سمعت النبی ۖ یقول اھتزالعرش لموت سعد بن معاذ وفی روایة اھتزعرش الرحمن لموت سعد بن معاذ متفق علیہ۔ (مشکٰوة شریف ص٥٧٥) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! نیکوں کا انجام : آقائے نامدار ۖ کے ایک صحابی ہیں جن کا اسمِ گرامی ہے حضرت سعد بن معاذ ان کی وفات جب ہوئی تو آقائے نامدار ۖ نے فرمایا اھتز العرش لموت سعد بن معاذ اللہ تعالی کا عرش سعد بن معاذ کی موت کے وقت یا اُن کی موت کی وجہ سے ہلا ہے۔ عرشِ الٰہی کا ہلنا یہ اہم واقعہ کی طرف اشارہ ہوتاہے جو عالمِ غیب میں اللہ تعالیٰ کی نظرمیں اہم ہو وہ ملاء اعلیٰ میں اہم شمار ہوتا ہے فرشتوں میںاہم شمار ہوتا ہے اس کی وجہ سے ایسی چیز ہوتی ہے۔ بدوں کاانجام : اور یوں تو قرآن پاک میں جو آرہا ہے فرعون وغیرہ کے بارہ میں کہ اُن کا انجام یہ ہوا اس میں ایک جملہ آتاہے