ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004 |
اكستان |
|
حاصل مطالعہ (حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ...........اُستاذالحدیث جامعہ مدنیہ لاہور) تنگدستی کے دفعیہ کے لیے ایک عمل : ''حافظ نسفی نے اپنی کتاب ''فضائل الاعمال''میں اپنی سند سے حضرت حمادبن سلمہ کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ عاصم بن ابی النجود جو اپنے زمانہ میں شیخ القراء تھے فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ مجھے فقروفاقہ اور تنگدستی سے دوچار ہوناپڑا، میں اپنے ایک دوست کے پاس آیا او راُسے اپنی حالت بتائی ، میں نے اس دوست کے چہرہ میں ناگواری محسوس کی (جیسے اُسے میرا سوال برا لگاہو)۔میں وہاںسے نکلااور سیدھا جنگل میں چلا گیا وہاں جا کر میں نے نماز پڑھی اور زمین پر سر رکھ کر یہ دُعاء کی ''یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ،یَا مُفَتِّحَ الْاَبْوَابْ،یَاسَامِعَ الْاَصْوَاتْ،یَامُجِیْبَ الدَّعْوَاتْ، ےَا قَاضِیَ الْحَاجَاتْ،اِکْفِنِیْ بِحَلَا لِکَ عَنْ حَرَامِکْ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکْ''ابھی میں نے اپنا سربھی نہیں اُٹھایا تھا کہ کسی شئے کے گرنے کی آواز آئی ،سر اُٹھایا تھا تو دیکھا کہ ایک چیل نے سرخ تھیلی ڈالی ہے میں نے اُس تھیلی کو اُٹھاکر دیکھا تو اس میں اسّی (٨٠) دینار اور روئی میں لپٹا ہوا قیمتی پتھر تھا ،میں نے قیمتی پتھر ایک کثیر رقم کے عوض بیچ دیا ۔دیناروں کو کام میں لایا او راُن سے جائداد خریدی اور اللہ کا شکر ادا کیا''۔ ١ حضرت سعید بن جبیر کے قتل پر حجاج کا ستر بارقتل کیا جانا : ''امیر المؤمنین حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے حجاج (بن یوسف) کو اس کے مرنے کے بعد خواب میں دیکھا کہ وہ بدبودارمردار کی شکل میں پڑا ہوا ہے ، آپ نے ١ حیات الحیوان عربی ج ١ ص ٣٢٦