ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیو نڈ روڈ لاہور ٭٭٭ ٢جنوری کو انگلینڈ برمنگھم سے جامعہ مدنیہ جدید کے خیر خواہ اور دُعا گوجناب ظفر عالم صاحب تشریف لائے اور حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ جدید سے جامعہ کے احوال اور زیرِ تعمیر مسجد حامد پر بات جیت ہوئی ۔ ٤جنوری کو مہتمم صاحب کاجناب محترم محمد علی صاحب شمسی کی بھتیجی کا نکاح پڑھانے کی غرض سے ان کی دعوت پر جانا ہوا۔ ٨جنوری کو جناب محمد علی شمسی صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اوراس کی تعلیمی وتعمیری سرگرمیوں پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ ٩جنوری کو بعد عشاء کراچی سے جناب آفتاب احمد صاحب تشریف لائے۔ احوال جامعہ اور تعمیر مسجد حامد پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ ١٠ جنوری کو جناب پیر جی عبد الحفیظ صاحب مد ظلہم کی چیچہ وطنی سے تشریف آوری ہوئی اور رات کا کھانا حضرت کے ساتھ تناول فرمایا۔ اسی روز بعد عشاء انجینیرجناب عتیق صاحب کے ہمراہ جناب ثاقب ممتاز صاحب کی ایبٹ آباد سے تشریف آوری ہوئی اور مختلف موضوعات اور بالخصوص ختم ِنبوت کے موضوع پر گفتگو ہوئی ۔ ١٩جنوری کو ورلڈ اسلامک فوم برطانیہ کے چیئرمین جناب مولانا محمد عیسٰی صاحب منصوری کی انگلینڈ سے تشریف آوری ہوئی ان کے ہمراہ لیسٹر کے مولانا فاروق صاحب بھی تھے حسبِ سابق حضرت کی رہائش گاہ پر قیام فرما ہوئے اور ٢٩ جنوری کو واپسی ہوئی۔ اس سے قبل ٢٠جنوری کو دن کے ١٢ بجے جامعہ مدنیہ جدید میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب فرمایا۔ ٢٢جنوری کو جناب شعیب صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور زیرِ تعمیر مسجد حامد کے سلسلے میں مہتمم صاحب سے گفتگو ہوئی ۔ ٢٦جنوری کو بانی وامیر تحریکِ خُدّامِ اہلِ سُنّت پاکستان حضرت مولانا قاضی مظہر حسین صاحب رحمة اللہ علیہ کی وفات پر اُن کے جنازہ میں شرکت کے لیے حضرت مہتمم صاحب کاچکوال کے قریب اُن کے آبائی گائوں جانا ہوا اور رات کو