Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004

¾اكستان Ù

15 - 65
دریں ولاشیخ وجیہہ الدین پسر غفران پناہ معارف آگاہ شیخ محمد عارف ،ولد مغفرت پناہ شیخ محمد اسمٰعیل کہ بصلاح وتقوٰی آراستہ لیاقت تمام دارد وبجائے پدر خود در خانقاہ بتدریس وتذکیر باجماعت طالب علماں وفقراء صوفیاء مشغول است۔  ٣ 
شیخ وجیہہ الدین بن غفران پناہ معارف آگاہ شیخ محمد عارف بن مغفرت پناہ بندگی شیخ محمد اسمٰعیل جو صلاح وتقوٰی سے آراستہ اور صاحب فضل وکمال ہیں وہ اپنے والد کی جگہ پر خانقاہ میں طلباء اور صوفیاء کی تعلیم وتربیت میں مشغول ہیں۔
	سیّد محمد عارف نے شعبان ١١٥٠ھ بعہد محمد شاہ وفات پائی ۔اسی طرح کاایک دوسرا فرمان امرائے عالمگیری میں محمد عرب بن محمد خسروکی جانب سے ١٠٩٧ھ ٣٠ جلوس عالمگیری میں سیّد محمد صابر بن محمد عارف کے نام صادر ہوا ہے ۔یہ سب حضرات اپنے جدّ ِ بزرگوار کے مزار کے احاطے میں مدفون ہیں ۔ 
رحمة اللّٰہ فی مقابرھم	من کبار الٰی اصاغرھم
 	عام خیال یہ ہے کہ دیوبند میں دینی علوم کا یہ چرچا دارالعلوم کے قیام ١٢٨٣ھ/١٨٦٦ء سے وابستہ ہے۔ مگر عہدِ عالمگیر کے ان پروانوں سے واضح ہوتا ہے کہ سیّد صاحب کی خانقاہ میں اُس دور کی روش کے مطابق بیعت وارشاد کے ساتھ ساتھ تعلیم وتدریس بھی جاری تھی ۔خانقاہ میں طالبان ِعلم اور درویش دونوں رہتے تھے ،جن کو خانقاہ سے کھانا ملتا تھا۔ تعلیم کی ترویج واشاعت کے لیے اسلامی عہدِ حکومت میں یہ طریقہ رائج تھا کہ ملک میں جہاں جہاں علماء و معلمین رہتے تھے ان کے لیے شاہی خزانے سے ''مدد معاش''مقرر کردی جاتی تھی تاکہ علماء فراغتِ خاطر کے ساتھ ساتھ درس وتدریس میں مشغول رہ سکیں ۔طلباء ومتعلمین کے لیے اوقاف عام تھے جن سے اُن کی تعلیم اور خوردونوش وغیرہ کے مصارف پورے کیے جاتے تھے۔ موجودہ اصطلاح کے مطابق یہ ایک طرح کے وظائف تھے، اس طریقے کے باعث تعلیم مفت ،عام اور سہل الحصول ہوگئی تھی۔
	اسی طرح جو مشائخ و صوفیا ء اپنے اوقات کو رُشد وہدایت اور روحانی فلاح وتربیت میں مصروف رکھتے تھے حکومت کے لیے ضروری تھا کہ ایسے باخدا لوگوں کے لیے بھی ''مدد معاش''کا معقول انتظام کرے۔ اشاعتِ تعلیم کا موجودہ طریقہ یہ ہے کہ پہلے مدارس کے لیے عمارتیں بنائی جاتی ہیں ۔ بعد ازاں اُن کے لیے استاد اور فرنیچر مہیا کیا جاتا 
  ٣   پہلا فرمان ٩شعبان ٢٤جلوس عالمگیری میں غضنفر خاں صوبہ دار دوآبہ کے دستخط سے، اور دوسرا ٣٠جلوس میں محمد عرب کے دستخط سے جاری ہوا ہے ،یہ دونوں فرمان خاندانی کاغذات میں موجود ہیں۔ (تذکرۂ سادات رضویہ ص١٣  و  ١٤)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 اس شمارے میں 3 1
62 حرف ٓغاز 4 1
63 درس حديث 6 1
64 رونے کے لیے آنکھ سے آنسو بہانا ضروری نہیں : 7 63
65 طلاق جائز بھی ،ناپسند بھی : 7 63
66 غزوۂ خندق اور حضرت سلمان فارسی کا مشورہ : 7 63
67 آپ ۖ کی ضرب سے پتھر ریزہ ریزہ ہوگیا : 7 63
68 بھوک کی شدت اور پتھر باندھنے کی حکمت : 8 63
69 مسلمانوں کی خدائی مدد : 8 63
70 کفار کی پسپائی : 9 63
71 حضرت سعد پر تیر کا وار : 9 63
72 حضرت سعد کی دُعاء : 9 63
73 غزوہ خندق کے بعد یہودیوں کے خلاف کارروائی اور اس کی وجہ : 9 63
74 یہودی قبیلہ کے خلاف حضرت سعد کا فیصلہ اور اُس کی وجہ : 10 63
75 فیصلہ پر نبی علیہ السلام کی جانب سے تعریف : 10 63
76 نیکوں کی رُوح کوسُلا دیا جائے گا : 11 63
77 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 12 1
78 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری کے چند واجب ِ اصلاح اُمور 22 1
79 5۔ انشورنس اور تکافل : 22 78
80 ہنڈی (Bill of Exchange)کا مسئلہ : 25 78
81 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 27 1
82 ٧٨٦تجمل ٨١۔٩۔٢ 27 81
83 ٧٨٦میجر جنرل (ریٹائرڈ)تجمل حسین٨١۔١٢۔١٢ 31 81
84 میجر جنرل (ریٹائرڈ )تجمل حسین٨٦۔١۔٢٦ 32 81
85 وفیات 34 1
86 حاصل مطالعہ 36 1
87 تنگدستی کے دفعیہ کے لیے ایک عمل : 36 86
88 حضرت سعید بن جبیر کے قتل پر حجاج کا ستر بارقتل کیا جانا : 36 86
89 مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللّٰہُ لَہ : 37 86
90 شیطان کا مالِ تجارت : 38 86
91 نفسیاتی سُراغ : 38 86
92 بلی کے نام اور دام : 39 86
93 اہم اعلان 40 1
94 دینی مسائل( جماعت کے احکام ) 42 1
95 ستونوں کے درمیان صف بندی : 42 94
96 بچوں کو بالغوں کی صف میں کھڑا کرنا : 42 94
97 عورتوں کی جماعت : 42 94
98 امام کے پیچھے مقتدی کا قرأت کرنا : 42 94
99 آمین آواز سے کہنا : 43 94
101 جماعت میں شامل ہونے نہ ہونے کے مسائل : 44 94
102 مہر کا نذرانہ 46 1
103 ایک خاتون کا مسجدِ حامد کے لیے قابلِ رشک جذبہ 46 102
104 زائرین ِحرم لامذہبیت کے پھندے میں 47 1
105 اسلام سندِ متصل سے ثابت ہے ، عیسائیت بے بنیاد مذہب ہے 52 1
106 مغرب کا اسلام سے تصادم ، علماء کرام کی ذمہ داریاں 52 105
107 پادری سے ملاقات : 53 105
108 چرچ آف انگلینڈ کا دوغلہ پن : 56 105
109 جہالت کسے کہتے ہیں : 58 105
110 تقريظ وتنقيد 60 1
111 عالمی خبریں 62 1
112 میک اپ اور انسانی صحت 62 111
113 تہران میں زلزلے کا خدشہ ،دارالحکومت کی'' اصفہان ''منتقلی پر غور شروع 62 111
114 خدائی عذاب 63 111
115 ٭کیوں نہ ہو ! یہ تو سب کے سردار رہے ہیں 63 111
116 اخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter