Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004

¾اكستان Ù

14 - 65
پرگنہ دیوبند''۔
	فرمان میں اُوپر کی جانب شاہی مہر ثبت ہے یہ مہر مربع شکل کی ہے ۔وسطِ مہر میں شہاب الدین شاہجہان بادشاہ اور چاروں طرف صاحب ِقران تیمورتک فرماں روائوں کے اسماء منقوش ہیں ۔ فرمان کی پشت پر سیّدجلال صدرالصدوراور اسلام خاں وغیرہ امرائے شاہجہانی کی مدّورمہریں ثبت ہیں ۔
	فرمان کی پشت پر آپ کا نام اور یہ حلیہ مرقوم ہے  :
 مشیخت پناہ شیخ محمد اسمٰعیل ولد شیخ حاجی ابراہیم ابن شیخ سعد اللہ ۔گندم گوں ،فراخ پیشانی ،کشادہ ابروچشم ،بلندبینی ،ریش وبردت ،خال چند ،داغ چیچک برروئے دارد سفیدفام عمر تخمیناً پنجاہ سالہ ۔
	حضرت بندگی محمد اسمٰعیل رحمة اللہ علیہ کے دستِ خاص لکھی ہوئی ایک تحریر خاندان میں محفوظ ہے۔ یہ ایک ہبہ نامہ ہے جو ایک آراضی کے لیے آپ نے اپنے ایک فرزند کے حق میں تحریر فرمایا ہے ،اس تحریر پران کے دوسرے فرزندوں کے دستخط بطورِ شہادت موجود ہیں ۔گو حالات وواقعات پر اس تحریر سے کوئی خاص روشنی نہیں پڑتی،تاہم تبرکاً وتیمناً یادگار کے طورپراس کی نقل پیش کرنا نامناسب نہ ہوگا ، تحریر یہ ہے  : 
منکہ فقیر محمد اسمٰعیل ام چوں پنج بیگہ زمین پختہ درنور پور   ١   بجہت باغ بفرزندم محمد عارف دادم کہ باغ نمودہ حاصل زمین وباغ رامحمد عارف قابض ومتصرف باشد ودیگرے رادخلے نیست ایں چند کلمہ نوشتہ دادم کہ ثانیاً حال بکار آید تحریراً فی تاریخ ١٠ رمضان المبارک ١٠٧٥ھ قلمی شد۔
	آپ کی زوجہ محترمہ نصیب النساء ،شیخ رحیم الدین کی صاحبزادی تھیں ۔شیخ رحیم الدین سلسلہ قادریہ وسہروردیہ میں ایک بڑے پائے کے بزرگ تھے۔ حضرت بندگی محمد اسمٰعیل کے صاحبزادے سیّد جمیل انہی نصیب النساء کے  بطن سے تھے  ٢   حضرت بندگی محمد اسمٰعیل  تمام عمر تربیت باطنی اور درس وتدریس میں مصروف اور علوم معرفت وشریعت سے دیوبند کی سرزمین کو منور فرماتے رہے۔ حضرت جدّ ِ امجد  کی اولادو احفاد کا بڑا سلسلہ آپ ہی کے واسطے سے چلا ہے۔ آپ کے حسبِ ذیل سات فرزند ہوئے  : 
	 سیّد محمد عارف ،سیّد شاہ شبلی ،سیّد محمد جمیل ،سیّد غلام مصطفٰے ،سیّد محمد سعید، سیّد محمد صادق ،سیّد محمد صالح۔
	بندگی محمد اسمٰعیل کے فرزند سیّد محمد عارف اور اُن کے فرزند سیّد وجیہہ الدین کی نسبت عہدِ عالمگیری کے پروانے میں تحریرہے کہ  :
  ١   دیوبند کی آبادی کا جنوبی رقبہ سرکاری کاغذات میں نورپور کے نام سے موسوم ہے ۔  ٢   تذکرة الحفاظ مؤلفہ مولانا محمد نعیم دیوبندی ۔مطبوعہ آزاد پریس ١٣٩٠ھ/١٩٧٠ئ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 اس شمارے میں 3 1
62 حرف ٓغاز 4 1
63 درس حديث 6 1
64 رونے کے لیے آنکھ سے آنسو بہانا ضروری نہیں : 7 63
65 طلاق جائز بھی ،ناپسند بھی : 7 63
66 غزوۂ خندق اور حضرت سلمان فارسی کا مشورہ : 7 63
67 آپ ۖ کی ضرب سے پتھر ریزہ ریزہ ہوگیا : 7 63
68 بھوک کی شدت اور پتھر باندھنے کی حکمت : 8 63
69 مسلمانوں کی خدائی مدد : 8 63
70 کفار کی پسپائی : 9 63
71 حضرت سعد پر تیر کا وار : 9 63
72 حضرت سعد کی دُعاء : 9 63
73 غزوہ خندق کے بعد یہودیوں کے خلاف کارروائی اور اس کی وجہ : 9 63
74 یہودی قبیلہ کے خلاف حضرت سعد کا فیصلہ اور اُس کی وجہ : 10 63
75 فیصلہ پر نبی علیہ السلام کی جانب سے تعریف : 10 63
76 نیکوں کی رُوح کوسُلا دیا جائے گا : 11 63
77 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 12 1
78 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری کے چند واجب ِ اصلاح اُمور 22 1
79 5۔ انشورنس اور تکافل : 22 78
80 ہنڈی (Bill of Exchange)کا مسئلہ : 25 78
81 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 27 1
82 ٧٨٦تجمل ٨١۔٩۔٢ 27 81
83 ٧٨٦میجر جنرل (ریٹائرڈ)تجمل حسین٨١۔١٢۔١٢ 31 81
84 میجر جنرل (ریٹائرڈ )تجمل حسین٨٦۔١۔٢٦ 32 81
85 وفیات 34 1
86 حاصل مطالعہ 36 1
87 تنگدستی کے دفعیہ کے لیے ایک عمل : 36 86
88 حضرت سعید بن جبیر کے قتل پر حجاج کا ستر بارقتل کیا جانا : 36 86
89 مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللّٰہُ لَہ : 37 86
90 شیطان کا مالِ تجارت : 38 86
91 نفسیاتی سُراغ : 38 86
92 بلی کے نام اور دام : 39 86
93 اہم اعلان 40 1
94 دینی مسائل( جماعت کے احکام ) 42 1
95 ستونوں کے درمیان صف بندی : 42 94
96 بچوں کو بالغوں کی صف میں کھڑا کرنا : 42 94
97 عورتوں کی جماعت : 42 94
98 امام کے پیچھے مقتدی کا قرأت کرنا : 42 94
99 آمین آواز سے کہنا : 43 94
101 جماعت میں شامل ہونے نہ ہونے کے مسائل : 44 94
102 مہر کا نذرانہ 46 1
103 ایک خاتون کا مسجدِ حامد کے لیے قابلِ رشک جذبہ 46 102
104 زائرین ِحرم لامذہبیت کے پھندے میں 47 1
105 اسلام سندِ متصل سے ثابت ہے ، عیسائیت بے بنیاد مذہب ہے 52 1
106 مغرب کا اسلام سے تصادم ، علماء کرام کی ذمہ داریاں 52 105
107 پادری سے ملاقات : 53 105
108 چرچ آف انگلینڈ کا دوغلہ پن : 56 105
109 جہالت کسے کہتے ہیں : 58 105
110 تقريظ وتنقيد 60 1
111 عالمی خبریں 62 1
112 میک اپ اور انسانی صحت 62 111
113 تہران میں زلزلے کا خدشہ ،دارالحکومت کی'' اصفہان ''منتقلی پر غور شروع 62 111
114 خدائی عذاب 63 111
115 ٭کیوں نہ ہو ! یہ تو سب کے سردار رہے ہیں 63 111
116 اخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter