Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

32 - 65
نزدیک خود صاحب ِشریعت نبی پاک  ۖ کے اجتہاد کی بھی کوئی حیثیت نہیں ۔اس سلسلہ میں ہم بطورِ ثبوت کے غیر مقلدین حضرات کے اکابرین کی معتبر کتب سے چند شہادتیں پیش کرتے ہیں ..........غیر مقلدعالم مولانا محمد جونا گڑھی غیر مقلدین کے بڑے قابلِ اعتماد محقق اور بہت اونچے درجے کے عالم اور مناظر شمارہوتے ہیں ۔چنانچہ ''تراجم علماء حدیث'' مؤلفہ غیر مقلد عالم ملک ابو یحیٰ امام خان نوشہروی ،مطبوعہ مکتبہ اہلِ حدیث ٹرسٹ کورٹ روڈ کراچی کے ص ١٨٦ سے ١٨٩ تک مولانا جونا گڑھی کا تعارف کرایا گیا ہے اس میں لکھا ہے ''آپ (یعنی مولانا محمد جونا گڑھی) نے بقدرِ ٦٠ کے کتابیں لکھیں اور ہر کتاب مضاف بہ نام پاک محمد فرمائی یعنی صلوة محمدی ،صیام محمدی وغیرہ اس نام کی برکت سے محمدیات کا یہ سلسلہ ابلاغ توحید و تبلیغ سنت میں خوب کامیاب ہوا''۔بقول اما م خان نوشہروی ان کتابوں میں بڑے موثر طریقہ سے توحید وسنت کو پیش کیا گیا ہے ان کے ذریعے تو حید و سنت کا بہت پرچار ہوا ۔پھر ص١٨٩ پر ان محمدیات کی فہرست پیش کی گئی ہے اخیر میں لکھا ''اس لٹریچر سے عساکر موحدین کے ہاتھ میں وہ زبردست حربے آ گئے کہ جن کی ضرب سے قصر ِتقلید میں شگاف در شگا ف ہونے لگے ''اس سے پتہ چلتا ہے کہ طبقہ غیر مقلدین میں مولاناجونا گڑھی ایک مایہ نازعالم ہیں اور ان کی کتابیں بڑی معتبر اور مایہ ناز سرمایہ ہیں ۔ان کتابوں میں شمع محمدی اور طریق محمدی کا بھی اندراج ہے۔ جناب ابویحیٰ امام خان نوشہروی کی ایک اور کتاب ہے ''ہندوستان میں اہلِ حدیث کی علمی خدمات '' اس کے ص٦٩ پر فقہی خدمات کے سلسلہ کتب میں شمع محمدی کا اور ص٧٢ پر کتب عقائد کے ذیل میں طریق ِمحمدی کا اندراج ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ دونوں کتابیں غیر مقلدین کے ہاں بڑی معتبر کتابیں ہیں اس لیے ان کو اہلِ حدیث کی علمی خدمات اور فخریہ پیش کش کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور ان کو توحید وسنت کی تبلیغ وابلاغ کا بہت مؤثر ذریعہ بتایا گیا ہے ۔پھر حال ہی میں لاہور سے بڑے اہتمام کے ساتھ ان کتابو ں کو شائع کیا گیا ہے اور ملنے کے پتے کے تحت صرف اُردو بازار لاہورکے نو کتب خانوں کے پتے لکھے گئے ہیں یہ سب غیر مقلدین کے کتب خانے ہیں ویسے پاکستان میں غیر مقلدین کے ہر کتب خانہ سے دستیاب ہیں حوالہ جات نقل کرنے سے قبل ہم نے یہ وضاحت اس لیے ضروری سمجھی کہ کہیں غیر مقلدین اپنے اکابر ین کی اس روسیاہی اور گمراہی سے جان چھڑانے کے لیے یہ نہ کہہ دیں کہ ہم ان کو نہیں مانتے ہم ان پر لعنت بھیجتے ہیں ان کو آگ لگا دو ۔جناب اگر واقعی غیر مقلدین ان کتب کو نہیں مانتے ان کتابوں کو اور ان کے مؤلفین کو لعنتی سمجھتے ہیں اور یہ کتابیں ان کے نزدیک آگ میں جھونکنے کے لائق ہیں تو پھر اتنی تعریفیں کیوں ؟ ان کی اتنے وسیع پیمانے پر اشاعت اور خرید و فروخت کیوں ؟ ان کو علمی خدمات کے طور پر کیوں پیش کیا گیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ ان کی کتابوں میں لکھا گیا ہے ان کے عقائد و نظریات وہی ہیںلیکن بدنامی کے خوف سے اور لاجواب ہونے کی وجہ سے رافضیوں کی طرح تقیے کا لبادہ اوڑھ کر ان کتب او ر ان کے مؤلفین یعنی اپنے اکابرین پر لعنتیں بھیج کر ان کے گلے میں لعنت کا طوق ڈال کر اپنی جان چھڑاتے ہیں ۔ان ضروری تمہیدی کلمات کے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter