ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003 |
اكستان |
|
وفیات محترم الحاج پیر جی عبدالحفیظ صاحب مدظلہم کے بڑے بھائی محترم پیرجی عبدالمجیدصاحب رحمة اللہ علیہ فالج کی وجہ سے طویل علالت کے بعد چیچہ وطنی میں گزشتہ ماہ کی ١٠تاریخ کو وفات پا گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم بہت نیک سیرت سادہ طبیعت بزرگ تھے، طالبانِ علم کی شب وروز خدمت اُن کا وطیرہ تھی حاجت مندوں کی مدد میں ہر وقت پیش پیش رہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی دینی خدمات کو قبول فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے پسماندگان کی کفالت فرماتے ہوئے اُن کو اور حضرت پیر جی صاحب کو اس صدمہ پر صبرِ جمیل عطا ء فرمائے ۔ادارہ اُن کے غم میں برابر کا شریک ہے اوراُن کی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کرتا ہے ۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں مرحوم کے لیے دُعاء مغفرت اور ایصالِ ثواب کیا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔آمین۔ ٭ گزشتہ ماہ کے شروع میں جامعہ مدنیہ جدید کے خادم ظہور احمد کے چچا ناگہانی طورپر وفات پا گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم پابندِ صوم و صلوة تھے اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میںجملہ مرحومین کے لیے دُعاء مغفرت اور ایصالِ ثواب کیا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔آمین۔ ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل مسئلہ : منفرد اگر فجر ،مغرب ، عشاء کی قضادن میں پڑھے تو ان میں بھی اس کو آہستہ آواز سے قراء ت کرنا واجب ہے اور اگر رات کو قضا پڑھے تو اس کو اختیار ہے ۔اگر ان نمازوں کی قضا دن میں جماعت کے ساتھ پڑھی جائے تو امام ان میں آواز سے قرا ٔ ت کرے۔ مسئلہ : مسبوق کو اپنی گئی ہوئی سے ایک یا دورکعت میں قرأ ت کرنا فرض ہے۔ اور اگر دو سے زیادہ رکعتیں گئی ہوں تو بہرحال دو رکعتوں میں قرأ ت کرنا فرض ہے۔٭