Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

47 - 65
ابومسلم خولانی   کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا  :
	حضرت مولانا محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم اپنے سفر نامے میں تحریر فرماتے ہیں  :
ان کا (یعنی ابو سلم خولانی   کا ) نام عبداللہ بن ثوب ہے اوریہ اُمتِ محمدیہ (علی صاحبہا السلام)کے وہ جلیل القدر بزرگ ہیں جن کے لیے اللہ تعالیٰ نے آگ کو اسی طرح بے اثر فرمادیا جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے آتشِ نمرود کو گلزار بنادیا تھا ،یہ یمن میں پیدا ہوئے تھے اور سرکارِدو عالم  ۖ کے عہدِمبارک ہی میں اسلام لا چکے تھے لیکن سرکار  ۖ  کی خدمت میں حاضری کا موقع نہیں ملا تھا، آنحضرت  ۖ  کی حیاتِ طیبہ کے آخری دور میں یمن میں نبوت کا جھوٹا دعویدار اسود عنسی پیدا ہوا جولوگوں کو اپنی جھوٹی نبوت پر ایمان لانے کے لیے مجبور کیا کرتا تھا۔ 
اسی دوران اس نے حضرت ابو مُسلم خولانی   کو پیغام بھیج کر اپنے پاس بلایا اور اپنی نبوت پر ایمان لانے کی دعوت دی حضرت ابو مُسلم نے انکار کیا،پھر اس نے پوچھا کہ کیا تم محمد  ۖ کی رسالت پر ایمان رکھتے ہو؟ حضرت ابو مسلم نے فرمایا ''ہاں ''۔
اس پر اسودعنسی نے ایک خوفناک آگ دہکائی اور حضرت ابو مسلم   کو اُس آگ میں ڈال دیا لیکن اللہ تعالیٰ نے اُن کے لیے آگ کو بے اثر فرمادیااو ر وہ اس سے صحیح سلامت نکل آئے یہ واقعہ اتنا عجیب تھا کہ اسودِ عنسی او ر اس کے رفقاء پر ہیبت سی طاری ہوگئی او ر اسود کے ساتھیوں نے اسے مشورہ دیا کہ ان کو جلا وطن کردو ورنہ خطرہ ہے کہ ان کی وجہ سے تمہارے پیرووں کے ایمان میں تزلزل نہ آجائے چنانچہ انہیں یمن سے جلا وطن کردیا گیا ،یمن سے نکل کر ایک ہی جائے پناہ تھی یعنی مدینہ منورہ چنانچہ یہ سرکاردوعالم  ۖکی خدمت میں حاضرہونے کے لیے چلے لیکن جب مدینہ منورہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ آفتابِ رسالت رُو پوش ہو چکاہے، آنحضرت  ۖ  وصال فرماچکے تھے اور حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ خلیفہ بن چکے تھے، انہوں نے اپنی اُونٹنی مسجد نبوی کے دروازے کے پاس بٹھائی اور اندر آکر ایک ستون کے پیچھے نماز پڑھنی شروع کردی ۔وہاں حضرت عمر  موجود تھے انہوں نے ایک اجنبی مسافر کونماز پڑھتے دیکھا تو ان کے پاس آئے اور جب وہ نماز سے فارغ ہوگئے توان سے پوچھا  :
	''آپ کہاں سے آئے ہیں ؟''


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter