ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003 |
اكستان |
|
آپ کے دینی مسائل ٭ ( نماز کے واجبات ) (١) تکبیر تحریمہ کا خاص اللّٰہ اکبر کے لفظ سے ہونا ۔ (٢) فرض نمازوں میں فرض قراء ت کے لیے پہلی دو رکعتوں کو معین کرنا۔ (٣) فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ ہر نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا ۔ (٤) اس طرح سورہ فاتحہ کے بعد کوئی بہت چھوٹی سورت جیسے سورہ کوثر یا اس کے قائم مقام تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت پڑھنا۔ (٥) سورہ فاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا۔ مسئلہ : اگر کوئی شخص مغرب یا عشاء کی پہلی دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دوسری سورت ملانا بھول جائے تو تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دوسری سورت پڑھنی چاہیے اور ان رکعتوں میں بھی بلند آواز سے قرأت کرنا واجب ہے اور اخیر میں سجدہ سہو کرے جب کہ ایسا بھول سے ہوگیا ہو۔ اگرقصداً ایسا کیا ہو تو نماز کو لوٹانا واجب ہے۔ (٦) قومہ کرنا یعنی رکوع سے اُٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا ۔ (٧) جلسہ یعنی دو سجدوں کے درمیان میں سیدھا بیٹھ جانا۔ (٨) تعدیل ِارکان یعنی رکوع ،سجدہ، قومہ اور جلسہ کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا۔ تعدیل ارکان اعضاء کے ایسے سکون کو کہتے ہیں کہ ان کے سب جوڑ کم ازکم ایک بار سبحان اللہ کی مقدار ٹھہر جائیں ۔ اس لیے اگر رکوع کے بعد اچھی طرح کھڑا نہیں ہوا ذرا سا سر اُٹھا کر سجدہ میں چلا گیا تو پھر سے نماز پڑھے۔ (٩) دو رکعتوں پر بیٹھنا یعنی قعدہ اُولیٰ کرنا۔ (١٠) دونوں قعدوں میں اتحیات پڑھنا ۔ (١١) لفظ سلام کے ساتھ نماز سے نکلنا اور دوبار السلام کالفظ واجب ہے اور علیکم کا لفظ واجب نہیں۔ تنبیہہ : پہلے سلام کے لفظ السلام کہنے پر امامت ختم ہو جاتی ہے۔اس لیے نماز سے فارغ ہو کر امام نے جیسے ہی پہلالفظ