Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

64 - 65
عالمی خبریں
بوئے یمن آج بھی اُس کی ہوائوںمیں ہے	رنگِ حجاز آج بھی اُس کی نوائوں میںہے 
غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا پھر گونجنے لگی 
	میڈرڈ (اے ایف پیبی بی سی ڈاٹ کام)اُندلس (سپین) سے مسلمانوں کی بیدخلی کے ٦٠٠ سال بعد غرناطہ میں عالی شان مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور اسے جمعرات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا جہاں پھر مؤذن کی صدائے ''اللہ اکبر''پھر بلند ہوئی ۔تاریخی الحمرا محل کے سامنے البائسن کی چوٹی پر بننے والی یہ مسجد جنوبی شہر میں رہنے والے مسلمانوں کی بیس سالہ کوششوں کا نتیجہ ہے مسجد کے لیے جگہ لیبیا کی طرف سے ملنے والے فنڈز سے خریدی گئی ہے مسجد کمپلیکس جس کا افتتاح گزشتہ روز ہوا اس میں ایک اسلامک سنٹر ،باغات اور ایک ٹیرس بنایا گیا ہے جس سے سرانوادا کے پہاڑوں اور الحمرا کے محلات پر نظر پڑتی ہے ۔رومن کیتھولک بادشاہوں فرڈینینڈاور ازا بیلا نے ١٤٩٢ء میں الحمرا کا کنٹرول سنبھالا تھا اور اس وقت کے آخری مسلمان حکمران ابوعبداللہ نے اشکبار آنکھوں سے الحمرا کی چابیاں عیسائی اتحادیوں کو دی تھیں ۔لیبیا سے ابتدائی فنڈز ملنے کے بعد منصوبے کو شارجہ کے امیر شیخ بن محمد القاسمی نے سنبھال لیا تھااور انہوںنے اس مسجد کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ٤٥لاکھ امریکی ڈالر بھی دئیے ۔مراکش ،برونائی اور ملائشیا نے بھی اس کی تعمیر کے لیے چندہ دیا۔ مسجد کی تعمیر کاکام مراکش کے شاہ حسن دوم کی وفات اور مسجد کی جگہ سے آثار قدیمہ کی دریافت کے وقت کچھ دیر کے لیے روکنا بھی پڑا تھا شاہ حسن دوم اس منصوبے میں بڑی دلچسپی لے رہے تھے۔
	 اس مسجد کا سنگِ بنیاد پانچ برس قبل رکھا گیا اور اب سفید رنگ کی مسجد اردگرد کی پہاڑیوں کی شان میں انتہائی اضافہ کر رہی ہے۔ مسجد فائونڈئشن کے صدر ملک روئض نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ خالص اسلامی تہذیب کے متلاشیوںکے لیے یہ مسجد ایک مثال اور ریفرنس ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ غرناطہ جیسے تاریخی شہر کے ذریعے اہلِ سپین اوردوسرے یورپی باشندوں کو اسلام کی سچائی سے آگاہ کیا جاسکتا ہے اور پورے یورپ میں اس کی روشنی پھیلے گی ۔یہ کمپلیکس محض مسجد ہی نہیں کہ جہاں لوگ صرف نماز پڑھیں گے بلکہ یہاں مسلمانوں کو تربیت دی جائے گی انہیں علوم سے آشنا کیا جائے گا ۔تحقیق کرنے والے یہاں زیرِ مطالعہ رہ سکیں گے اس کے علاوہ کانفرنسیں اورنمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی اور عام لوگ شرکت کر سکیں گے ،مسجد فائونڈیشن کو ٧ارکان کی کونسل چلائے گی ان میں سے ٤سپینی مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ ٣امیر شارجہ کی طرف سے مقرر کردہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخی شہر سے سپین اور یورپ کے لوگوں کو اسلام کی حقانیت سے آگاہ کیا جاسکے گا ۔شارجہ کے شیخ بن محمد القاسمی نے مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد سب لوگوں کے لیے ایک مثال

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter