ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003 |
اكستان |
|
سلسلہ نمبر٣ قسط نمبر١ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائے ونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر ان کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرائد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں ۔(ادارہ) حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ ( نظر ثانی و عنوانات : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) والد ماجد حضرت مولانا سید محمد میاں صاحب نوراللہ مرقدہ کی تاریخ پیدائش ١٢ رجب ١٣٢١ھ (٤اکتوبر ١٩٠٣ئ)ہے، جائے پیدائش دیوبند کا ''محلہ سرائے پیر زادگان ''ہے ،تاریخی نام ''مظفر میاں ''ہے ۔ خاندان اور وطن : وطن مالوف دیوبند تھا ۔نسباً ساداتِ حسینی میں ہیں ۔دیوبند میں سادات کے متعدد خاندان ہیں لیکن یہ خاندان سب سے قدیم ہے ۔گیارہویں صدی کے اوائل میں جدامجد سید ابراہیم صاحب رحمة اللہ علیہ دیوبند قیام فرماہوئے تھے۔یہ جہانگیر کا دورہ تھا ۔جہاں آپ قیام فرما ہوئے تھے وہ جگہ بستی سے کچھ الگ ہے اسے ''سرائے پیرزادگان''کہا جاتا ہے ۔وہیں مسجد خانقاہ اور آپ کا مزار ہے ان کی وفات ١٠٣٤ ھ میں ہوئی اور محلہ ''سرائے پیرزادگان'' ہی میں مدفون ہوئے۔ شجرۂ نسب : اس خاندان کے حالات ''تاریخ دیوبند '' میں بھی دیے گئے ہیں ۔نیز دیوبند سے ایک رسالہ ''تذکرۂ ساداتِ رضویہ '' کے نام سے شائع ہوا ہے اس میں شجرۂ نسب بھی ہے ۔والد صاحب رحمة اللہ علیہ اور نبی کریم علیہ الصلوة والتسلیم کے درمیان اڑتیس واسطے ہوتے ہیں :