ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : صُوَر تَنْطِقُ (عربی) تالیف : حضرت مولانا محمد ابوبکر غازی پوری صفحات : ٣٢٤ سائز : ٨/٢٠٢٦ ناشر : المکتبةالاثریة، قاسمی منزل سیّد واڑہ، غازی پور، انڈیا قیمت : /٢٠٠ـانڈین حضرت مولانا محمد ابوبکر غازی پوری زید مجدہم کی شخصیت اہلِ علم کے طبقہ میں محتاجِ تعارف نہیں،آپ اکابر علماء کے فیض یافتہ اور دارالعلوم دیوبند کے قدیم فضلاء میں سے ہیں ،آپ کے اندر دینی غیرت وحمیت ،اکابر واسلاف سے عقیدت و محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔اُردوزبان کے علاوہ عربی زبان پر بھی خاصی قدرت رکھتے ہیں ،کثیر المطالعہ اور وسیع النظر عالم ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دین ِمتین کی نصرت وحمایت اور احقاقِ حق وابطالِ باطل کا خاص ملکہ عطا فرمایا ہے آپ ہندوستان میں بالکل اُسی نہج پر کام کر رہے ہیں جس نہج پر ہمارے استاذِ مکرم حضرت مولانا محمد امین اوکاڑوی مرحوم کرتے رہے ہیں ،اسی حوالے سے مولانا غازی پوری ناچیز پر مہربان ہیں ، راقم کے ١٩٩٨ء کے سفرِ دیوبند میں باوجود پیرانہ سالی کے ٢٢گھنٹے کا سفر کرکے راقم کی اعانت و ملا قات کے لیے دیوبند تشریف لائے فجزاہ اللہ احسن الجزاء ۔ حق تعالیٰ نے آپ کو تحریر و تقریر میں رسُوخ عطا فرمایا ہے بہت سی کتابیں آپ کے قلمِ حقیقت رقم سے نکل کر علماء و عوام میں مقبول ہوچکی ہیں ۔زیرِ تبصرہ کتاب''صُوَر تَنْطِقُ''حال ہی میں لکھی جانے والی آپ کی نئی کتاب ہے یہ کتاب عربی میں ہے اور غیر مقلدین کے رد میں لکھی گئی ہے ۔مولانا غازی پوری اس سے پہلے بھی عربی میں دو کتابیں تحریر فرماچکے ہیں (١) وقفہ مع اللا مذھبیة فی شبہ القارة الہندیة (٢) وقفہ مع معارضی شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ودعوتہ وحرکتہ والامراء السعودیین۔