Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

30 - 65
 	قسط  :  ٢
اکمالِ دین
 (  حضرت مولانا منیر احمد صاحب  )
 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال  :
	جیسے عقائد ومسائل ،عبادات ومعاملات اور اخلاقیات میں افراط و تفریط مذموم ،اعتدال محمود ........افراط وتفریط باطل اعتدال حق........ افراط و تفریط مردود اور اعتدال مقبول اسی طرح مسئلہ اجتہاد میں بھی افراط و تفریط باطل اور مذموم و مردود ہے جبکہ راہ اعتدال حق او ر محمود ومقبول ہے مگر بدقسمتی سے فرنگیوں کے منحوس اقتدار کے دوران فرنگی سازش او ر مسٹر وملا کے دونوں طبقہ سے کچھ مفاد پرست بے ضمیر ،ایمان فروش افراد کی منافقت کے نتیجہ میں مسلمانوں میں نفس پرست مادر پدر آزاد ،مغرب زدہ ،آزاد منش ماڈرن محققین اور مفکرین کی ایک ایسی کھیپ تیار ہوگئی جو علوم ِاسلامیہ عالیہ وآلیہ کی ابتدائیات ومبادیات سے بالکل جاہل ونابلد ہے ،جن کو اسلامی علوم کے ساتھ ابجد شناسی کی حد تک بھی مناسبت نہیں لیکن ان میں علمی نخوت ،غرور وتکبر اور خودرائی اتنی ہے کہ ان کی نظرمیں شاگردانِ رسول  ۖ  اور ان کے بعد کے ائمہ و فقہا ء مجتہدین کے فہم و تحقیق کی کوئی حیثیت اور کوئی اہمیت ووقعت نہیں ہے ان کے نزدیک خیرالقرون کے شارحینِ اسلام (یعنی صحابہ وتابعین اور تبع تابعین )کی تعبیر وتشریح کے ساتھ دینِ اسلام کو ماننا اور مان کر اس پر چلتے رہنا او رکتاب وسنت کے سمجھنے میں ان کے علم و فہم پر اعتماد کرنا تقلیدی جمود ،تقلیدی شرک، ذ ہنی غلامی اور مقلدانہ جہالت ہے جو حرام بھی ہے او ر اسلام کی ترقی میں رکاوٹ بھی۔ یہ وحشت ناک ،حیرت انگیز ،سخت فتوٰی داغ کر صحابہ کرام  اور ائمہ مجتہدین کی اسلامی تحقیق سے سرکشی وبغاوت اختیار کرکے ہر ایک کو اجتہاد و تحقیق کا حق تفویض کردیا ۔اے بردران اہلِ سنت ! ذرا غور تو کرو بھلا کتاب وسنت اور دین ِاسلام سے زیادہ بھی کوئی دنیا میںمظلوم ہے؟ یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ کتاب وسنت اور دین ِاسلام کی تحقیق میں کامل مجتہدین فقہائ،دین و شریعت کے ماہر ترین علماء اور ماہرین ِکتاب وسنت کے علم و فہم او ر تحقیق وتشریح کا اعتبار تو نہ کیا جائے لیکن ان کے مقابلہ میں جاہل سے جاہل آدمی کو بھی قرآن وحدیث او رشریعت اسلام میں خود اجتہاد و تحقیق کرنے کا اختیار دے دیا جائے ،کیا یہ کتاب وسنت پردوہرا ظلم نہیں؟اور کیا اس میں کتاب وسنت کی توہین نہیں ؟ اگر ڈاکٹری اور وکالت کے پیشہ میں ہر ایک کو ڈاکٹری اور وکالت کرنے اور اس پر ریسرچ و تحقیق کرنے کا اختیار دینا ڈاکٹروں اور اُن کے فن ِڈاکٹری کی توہین ہے، وکیلوں اور اُن کے پیشہ وکالت کی تذلیل ہے جس کو یہ لوگ کسی صورت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں تو کتاب

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter