Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

18 - 65
آرہی ہے کہ وہاں ٥٧ء کے بعد ساڑھے سولہ ہزار مجاہدین حریت کو سولی پر چڑھا یا گیا یہ مجاہدین مراد آبادکے علاوہ اس کے اطراف سے بھی لائے جاتے رہے ۔مراد آباد سے نینی تال جیسے بلند پہاڑ کا فاصلہ صرف چالیس میل ہے ۔حضرت نانوتوی قدس سرہ کا قیام ٥٧ء سے پہلے دہلی میں رہا تھا جو مرکز اور پایۂ تخت تھا ایسی جگہ ہر طرف سے آنے جانے والے ہمیشہ رہتے ہیں جس سے حلقہ تعلقات میںاضافہ ہوتا ہے خود حضرت نانوتوی رحمة اللہ علیہ مجاہد تھے انہوں نے شاملی میں انگریز کی فوج سے جہاد بھی کیا تھا جس میں اُن کے چچا پیر حافظ ضامن صاحب رحمةاللہ علیہ (حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمة اللہ علیہ کے پیر بھائی )نے جامِ شہادت نوش فرمایا تھا ۔اس معرکہ میں خود حضرت حاجی صاحب اور مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی رحمة اللہ علیہم سب ہی شریک تھے تفصیل'' علماء ہند کا شاندار ماضی ''میں ہے ان مجاہدین کے دُور دُور تعلقات تھے اور ربط تھا اس طرح بھی حضرت نانوتوی قدس سرہ کا اہلِ مراد آباد سے رشتۂ جہاد منسلک تھا یہ گفتگو تو درمیان میں مراد آباد کے کچھ تعارف کے لیے آگئی تھی تذکرہ تھا کہ والد صاحب رحمة اللہ علیہ مجاہدین حریت کے مرکز جامعہ قاسمیہ میں تشریف لے آئے وہاں آپ نے ترمذی شریف ،بیضاوی شریف ،جلالین ،ہدایہ اخیرین ،اور ادب کی تمام کتابیں پڑھائیں۔ (منطق میں ملا حسن بھی پڑھائی) پھر آخری دو ر میں'' مدرسہ امینیہ ''دہلی میں ترمذی شریف اور ہدایہ اخیرین کے ساتھ بخاری شریف بھی پڑھانی نصیب ہوئی اور افتاء کا کام تو مراد آباد سے جو شروع ہوا تو اخیر وقت تک چلتا رہا ،جامعہ قاسمیہ میں شعبۂ افتاء مستقل حیثیت سے قائم نہ تھا وہ آپ نے ہی شروع فرمایا ۔تصنیف و تالیف عبادت وریاضت کا سلسلہ اخیر وقت تک قائم رہا ۔
تصانیف  :
	٣٩ء میں جرمنی کی جنگ شروع ہوئی۔اسی زمانہ میںآپ نے مشہور کتاب'' علماء ہند کا شاندار ماضی'' تحریر فرمائی جو ضبط کر لی گئی ۔پریس بھی ضبط کر لیا گیا ۔آپ کو گرفتار کر لیا گیا مگر ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔آپ کے پیشِ نظر شاندار ماضی کی تصنیف کے دومقصد تھے۔ اول یہ کہ سیاسی تحریک میں علماء کی شرکت کو علماء کی شان کے خلاف ایک طرح کی بدعت قرار دیا جا رہا تھا َ۔اس کتاب میں ظاہر کیا گیا ہے کہ علماء نے ہر دور میں اسی دور کی سیاست کے مطابق عملی حصہ لیا اور سزائیں بھگتی ہیں ۔لہٰذا اس دور میں اسی دور کے تقاضا کے مطابق تحریک میں حصہ لینا علماء کی شان کے خلاف نہیں بلکہ ان کی تاریخی روایات کو زندہ کرنا ہے۔دوسرا مقصد تحریکِ آزادی کو تقویت دینا تھا اس لیے ان مظالم کی تاریخ بیان کی گئی تھی جو ایسٹ انڈیا کمپنی کے آغاز سے اس وقت تک انگریزوں نے کیے تھے ۔اس کے قریب قریب زمانہ میں ایک بار خانہ تلاشی بھی لی گئی تھی لیکن پولیس کو کوئی مواد نہیں ملا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter