Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003

اكستان

49 - 67
کے لیے ہمارے پاس بھیج دیں تو آپ نے حضرت رِبْعِیْ بن عامر رضی اللہ عنہ کو بھیجا آپ جب رستم کے دربار میں گئے تو آپ کے پھٹے پرانے کپڑے تھے اور تلوار کی میان پر چیتھڑے لپٹے ہو ئے تھے ۔مگر جب آپ نے پُر مغز اور مدلل گفتگو کی تو رستم اس سے مرعوب ہوا او ر تمام افسروں کو تنہائی میں بلا کر جنگ سے باز رہنے اور اسلام قبول کرلینے کو کہا۔ افسروں نے حضرت ربعی بن عامر  کے کپڑوں پر طعن کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے شخص کے دین کی طرف کبھی راغب نہیں ہوں گے ،رستم نے کہا ''تمہاری عقلوں پر افسوس ہے اس کے کپڑوں کو دیکھتے ہو ذاتی اخلاق ،جراء ت ومتانت اور گفتگو اور رائے کو نہیں دیکھتے ،عرب اپنے برگزیدہ اوصاف کی حفاظت کرتے ہیں تمہاری طرح کپڑوں کی زیب وزینت کے درپے نہیں ہوتے۔
حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب  اس پر تبصرہ فرماتے ہوئے رقمطراز ہیں  :
''کوتاہ بین اور حقیقت ناشناس ہمیشہ ظاہری طمطراق کی طرف مائل ہوتے ہیں اور وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اخلاق کی پاکیزگی او ر نفوس کی تقدیس و تطہیر اصل چیز ہے ظاہر میںلباس کی زینت سے جلالتِ قدر ورفعتِ شان کا اندازہ کرتے ہیں اور حقیقت الامر اس کے بالکل برخلاف ہے ۔''
حضرت اما م شافعی  کا سَرَّمَنْ رَاٰی میں ایک حجام کی دکان پر گزر ہوا ۔آپ نے اس سے اصلاح بنانے کو فرمایا ۔حجام امراء وزراء کی اصلاحیں بنا کر معقول اجرت لینے کا خوگر تھا ،اما م صاحب کے معمولی او ربوسیدہ اور میلے کپڑوں سے متنفر بھی ہوا اور یہ سمجھا کہ یہ توخود سائل معلوم ہوتے ہیں مجھے کیا دیں گے ؟ اس نے اصلاح بنانے سے انکار کردیا امام شافعی صاحب  انکار کی وجہ سمجھ گئے اپنے غلام کو جوساتھ تھا ارشاد فرمایا کہ تیرے پاس کیا ہے؟ اس نے کہا دس دینار ۔فرمایا اس حجام کو دید و اور وہاں سے یہ اشعار پڑھتے ہوئے آگے بڑھے  : 
عَلَیَّ ثِیَاب لَوْےُبَا عُ جَمِیْعُھَا		بِفَلْسٍ لَکَانَ الْفَلْسُ مِنْھُنَّ اَکْثَرَا
وَفِیْھِنَّ نَفْس لَوْیُقَاسُ بِمِثْلِھَا		جَمِیْعُ الْوَرٰی کَانَتْ اَجَلَّ وَاَخْطَرَا
وَمَا ضَرَّحَدَّ السَّیْفِ اِخْلَاقُ غِمْدِہ		 اِذَا کَانَ غَضَبًا حَیْثُ اَنْفَذَتْہ بَرٰی
''میرے بدن پر ایسے کپڑے ہیں کہ اگر ان کو فروخت کیا جائے تو ایک فلوس کی برابر بھی قیمت نہ ملے لیکن ان کے اندر ایسا نفس ہے کہ اگرتمام مخلوق کا اس جیسے سے موازنہ کیا جائے تو اسی کا مرتبہ بڑھا رہے گا ۔تلوار کی دھار کے لیے میان کا بوسیدہ ہونا کیا مضر ہے اگر وہ ایسی تیزہے کہ ہر چیز کے درمیان سے نکل جانے میں اشارہ کی منتظرہے '' ۔   
ظاہر ہے کہ امام شافعی  مجتہد مطلق او ر اپنے وقت کے فردِ فرید امام ہیں خلیفۂ وقت بھی ان کی تعظیم کرتا

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
68 اس شمارے میں 4 1
69 حٖرف آغاز 5 1
70 درس حدیث 7 1
71 برابری او ر مساوات کی تعلیم، 7 70
72 جھوٹی قسم کا وبال 9 70
73 ابو طالب کے بعد سرداری کا نمبر نبی علیہ السلام کاتھا : 9 70
74 ابو لہب کی عبرتناک موت : 9 70
75 غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک : 9 70
76 واپس جانے سے انکار 10 70
77 سرداری اور غلامی 10 70
78 حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حسن سلوک 10 70
79 کمرے میں داخل ہونے کے آداب : 11 70
80 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 12 1
81 مولانا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ : 12 80
82 حضرت مدنی جانشینِ شیخ الہند : 15 80
83 حضرت مدنی کے حق میں حضرت تھانوی کی شہادت : 18 80
84 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہم : 22 80
85 فہمِ حدیث 23 1
86 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 85
88 دوسرا نفخہ کب ہوگا : 23 85
89 قیامت کی زمین : 23 85
90 ضمیمہ از الحاج حضرت محمود احمد صاحب عارف 24 80
91 میدان ِحشر میں کیسے جمع ہوں گے : 25 85
92 قیامت کے دن کا منظر : 27 85
93 حفا ظتِ دین 29 1
94 حقیقتِ فقہ : 29 93
95 نتائج 34 93
96 خلاصہ بحث : 35 93
97 والدین !رب کی رحمت 37 1
98 آپ کے دینی مسائل 40 1
99 ٭( اذان اور اقامت کا بیان ) 40 98
100 نومولود بچے کے کان میں اذان واقامت : 40 98
101 نماز کے علاوہ جن موقعوں پر اذان کہنا مستحب ہے : 40 98
102 اذان کے بعد کی دُعاء میں ہاتھ اُٹھانا : 41 98
103 جب موذن اقامت شروع کرے مقتدیوںکو 41 98
104 اقامت کے شروع میں کھڑے ہونے کی وجوہ 41 98
105 اذان سے پہلے درُود و سلام : 42 98
106 تثویب : 42 98
107 اذان واقامت میں رسول اللہ ۖ کے نام گرامی پر انگوٹھے چومنا : 42 98
108 حاصل مطالعہ 43 1
109 حضرت خالد کی کرامت اور حیرہ کی فتح : 43 108
110 شانِ صحابہ : 44 108
111 میدانِ یرموک میں جَرَجَۂ کا قبولِ اسلام : 45 108
112 مدح وذم کا برابر ہونا : 47 108
113 نَحْنُ قَوْم اَ عَزَّنَا اللّٰہُ بِالْاِسْلَامِ : 48 108
114 کل کی ماں کاپیغام آج کی ماؤں کے نام 51 1
115 بقیہ : درس ِ حدیث 53 70
116 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 53 70
117 مردوں کاختنہ 54 1
118 ختنہ ، اسلامی شعار، اس کے خلاف مغرب کا تعصب : 54 117
119 ختنہ اور جدید سائنس : 55 117
120 ٭گلہائے عقیدت 56 1
121 اسلام امنِ عالم کا علمبردار ہے 57 1
122 بقیہ : درس ِ حدیث 60 70
123 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 60 70
124 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter