Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003

اكستان

33 - 67
معنی طلب نہ کیا اس نے اپنی محنت کو ضائع کیا بلکہ بغیر سمجھے طلب حدیث اس کے لیے وبال ثابت ہوگا اس کے بعد محمد بن فضل بکثرت امام ابوحنیفہ کی خدمت میں آمد ورفت رکھتے تھے۔
	(٤)  محمد بن یزید کہتے ہیں میں استاذ المحدثین محدث عامر کے خدمت میں حاضر ی دیتا رہتا تھا ایک دن عامر نے پوچھا کیا آپ نے ابو حنیفہ کی کتابوں کا مطالعہ کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا میں تو احادیث رسول اللہ  ۖ  کا طالب ہوںمیں ابو حنیفہ کی کتابوں کاکیا کروں گا؟محدث عامرنے کہا طَلَبْتُ الْآثَارَ سَبْعِیْنَ سَنَةً فَلَمْ اُحْسِنِ الْاِسْتِنْجَائَ حَتّٰی نَظَرْتُ فِیْ کُتُبِہ (مناقب موفق ص١٠٥ ج١ ) ۔میں ستر (٧٠) سال حدیث کی طلب میں رہا ہوں مگر جب تک میں نے ابو حنیفہ کی کتابوں کا مطالعہ نہیں کیا مجھے اچھی طرح استنجاء کاطریقہ بھی نہیں آیا۔
	(٥) محمد بن سعد ان کا بیان ہے میں یزید بن ھارون کے پاس تھا اور ان کے پاس اس وقت عظیم محدث فنِ جرح وتعدیل کے امام یحیی بن معین علی بن المدینی ،احمد بن حنبل، زھر ین حرب اور ان کے علاوہ کچھ دیگر محدثین حضرات بھی موجود تھے کہ ایک مستفتی آیا اس نے مسئلہ پوچھایزید بن ھارون نے فرمایا اِذْ ھَبْ اِلٰی اَھْلِ الْعِلْمِ (اہلِ علم کے پاس جا ) علی بن المدینی نے عرض کیا حضرت آپ کے پاس اتنے بڑے بڑے محدثین حضرات موجود ہیں کیا وہ اہلِ علم نہیں؟ یزید بن ھارون نے جواب دیا اہلِ علم تو ابو حنیفہ کے شاگرد ہیں اور رائے محد ثین تم محض پنساری ہو (یعنی محدثین کے پاس حدیث کے اسناد و الفاظ کا سٹاک ہے مگر ان کا علم وفہم شاگرد ان ِابوحنیفہ یعنی فقہا ء کے پاس ہے)۔( مناقب کردری ص١٠١ج١)
	(٦)  عبداللہ بن ابی لبید کہتے ہیں ہم یزید بن ھارون کے پا س تھے حضرت مغیرہ نے کہاعن ابراہیم کہ ابراہیم نخعی سے اتنا ہی کہا تھا اور ان کا قول ابھی نقل نہیں کیا تھا کہ ایک آدمی بول پڑا اس نے کہا ہمارے سامنے فقط نبی پاک ۖکی احادیثِ مبارکہ بیان کیجیے ! یہ سنتے ہی یزید بن ھارون نے کہا   یَا اَحْمَقُ ھٰذَا تَفْسِیْرُقَوْلِہ عَلَیْہِ السَّلَامُ وَمَا تَصْنَعُ بِالْحَدِیْثِ اِذَا لَمْ تَفْھَمْ مَعْنَاہُ  اے احمق ابراھیم نخعی کا یہ قول نبی پاک  ۖ کی تفسیر ہے او ر جب تو نے حدیث کا معنی نہیں سمجھا توصرف الفاظ حدیث کو کیا کرے گا ؟لیکن تمہارا ارادہ محض حدیث سننے تک محدود ہے اور اگر تمہارا ارادہ حدیث کے علم و فہم کی طرف ہوتا تو ضرور ابو حنیفہ کی کتابو ں کااور ان کے اقوال کا مطالعہ کرتے پھر اس آدمی کو ڈانٹ کراپنی مجلس سے نکال دیا ۔( مناقب کردری ص١٠١ج١)
	(٧)  علی بن حکیم بیان کرتے ہیں کہ میں نے (امام بخاری کے استاذ)وکیع بن الجراح سے سنا انہوں نے فرمایا اے قوم محدثین تم حدیث طلب کرتے ہو اور اس کی تفسیر و معنی طلب نہیں کرتے ؟ اسی میں تم اپنی عمر او ر اپنا دین ضائع کردوگے وَدِ دْتُ اَنَ یَّجْتَمِعَ لِیَ عُشْرُ فِقْہِ اَبِیْ حَنِیْفَةَ  میری آرزو یہ ہے کہ ا ے کاش مجھے ابو حنیفہ کی فقہ کا دسواں

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
68 اس شمارے میں 4 1
69 حٖرف آغاز 5 1
70 درس حدیث 7 1
71 برابری او ر مساوات کی تعلیم، 7 70
72 جھوٹی قسم کا وبال 9 70
73 ابو طالب کے بعد سرداری کا نمبر نبی علیہ السلام کاتھا : 9 70
74 ابو لہب کی عبرتناک موت : 9 70
75 غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک : 9 70
76 واپس جانے سے انکار 10 70
77 سرداری اور غلامی 10 70
78 حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حسن سلوک 10 70
79 کمرے میں داخل ہونے کے آداب : 11 70
80 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 12 1
81 مولانا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ : 12 80
82 حضرت مدنی جانشینِ شیخ الہند : 15 80
83 حضرت مدنی کے حق میں حضرت تھانوی کی شہادت : 18 80
84 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہم : 22 80
85 فہمِ حدیث 23 1
86 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 85
88 دوسرا نفخہ کب ہوگا : 23 85
89 قیامت کی زمین : 23 85
90 ضمیمہ از الحاج حضرت محمود احمد صاحب عارف 24 80
91 میدان ِحشر میں کیسے جمع ہوں گے : 25 85
92 قیامت کے دن کا منظر : 27 85
93 حفا ظتِ دین 29 1
94 حقیقتِ فقہ : 29 93
95 نتائج 34 93
96 خلاصہ بحث : 35 93
97 والدین !رب کی رحمت 37 1
98 آپ کے دینی مسائل 40 1
99 ٭( اذان اور اقامت کا بیان ) 40 98
100 نومولود بچے کے کان میں اذان واقامت : 40 98
101 نماز کے علاوہ جن موقعوں پر اذان کہنا مستحب ہے : 40 98
102 اذان کے بعد کی دُعاء میں ہاتھ اُٹھانا : 41 98
103 جب موذن اقامت شروع کرے مقتدیوںکو 41 98
104 اقامت کے شروع میں کھڑے ہونے کی وجوہ 41 98
105 اذان سے پہلے درُود و سلام : 42 98
106 تثویب : 42 98
107 اذان واقامت میں رسول اللہ ۖ کے نام گرامی پر انگوٹھے چومنا : 42 98
108 حاصل مطالعہ 43 1
109 حضرت خالد کی کرامت اور حیرہ کی فتح : 43 108
110 شانِ صحابہ : 44 108
111 میدانِ یرموک میں جَرَجَۂ کا قبولِ اسلام : 45 108
112 مدح وذم کا برابر ہونا : 47 108
113 نَحْنُ قَوْم اَ عَزَّنَا اللّٰہُ بِالْاِسْلَامِ : 48 108
114 کل کی ماں کاپیغام آج کی ماؤں کے نام 51 1
115 بقیہ : درس ِ حدیث 53 70
116 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 53 70
117 مردوں کاختنہ 54 1
118 ختنہ ، اسلامی شعار، اس کے خلاف مغرب کا تعصب : 54 117
119 ختنہ اور جدید سائنس : 55 117
120 ٭گلہائے عقیدت 56 1
121 اسلام امنِ عالم کا علمبردار ہے 57 1
122 بقیہ : درس ِ حدیث 60 70
123 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 60 70
124 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter