Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003

اكستان

30 - 67
رض ہے جس نے پانی کو صرف جمع کیا جذب کرکے اُگایا کچھ نہیں تاہم لوگوں نے اس جمع شدہ پانی سے نفع اُٹھایا ۔تیسرا زمین کا وہ ٹکڑا ہے جس نے نہ پانی کو جمع کیا اور نہ جذب کرکے کچھ اُگایا ۔اول قسم کے بارے میں نبی پاک  ۖ نے ارشاد فرمایا  فذالک مثل من فقہ فی دین اللّٰہ ونفعہ بما بعثنی اللّٰہ بہ فعلم و علم (بخاری ج١ص١٨)یہ اس آدمی کی مثال ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے دینی فقہ و فقاہت سے نوازا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے اس علم کو نافع بنا دیا جس علم کے ساتھ مجھے مبعوث کیا ہے سو اُس نے وہ علم سیکھا اور سکھایا ۔اور پانی کو جمع کرنے والا قطعہ ارض محدثین کی مثال ہے جنہوں نے بقاعدہ اسناد کے ساتھ حدیث ِرسول اللہ کو حفظ کیا اور حفظ کرکے اس کو محفوظ کر دیا ۔ تیسری مثال اس شخص کی ہے جس نے علم نبوت کی طرف ذرا برابر بھی توجہ نہ کی ۔جب فقیہ نے بارش کے پانی کو جذب کرنے والے قطعہ ارض کی طرح علم نبوت کو اپنے اندر جذب کیا تو وہ مزاج شناسِ نبوت اور مزاج شناسِ شریعت بن گیا جس سے اس میں ایسا ذوق پیدا ہو گیا کہ وہ اپنے فقہی ذوق کی وجہ سے منشاء الہٰی اور مراد نبوت کو سمجھنے کی صلاحیت واہلیت سے مالا مال ہوگیا ۔اسی لیے علامہ ابن تیمیہ  مجموعہ قتادی کے ایک مقام میں فرماتے ہیں کہ مجتہد کا فقہی ذوق بھی معتبر و حجت ہوتا ہے چنانچہ مجتہد فہم حدیث کے ذوق اور اپنے عمیق علم کی قوت سے الفاظ نبوت کے ظاہر سے گزر کر اس کے باطن میں اتر کر حدیث کی تہہ میں مستور اصول و کلیات، احکام ومسائل اور علوم نبوت کے آبدار موتی تلاش کرکے غیر مجتہد علماء و عوام کی دینی ضرورتوںکو پورا کرتا ہے اولاً وہ حدیث کو سمجھتا ہے پھر سمجھاتا ہے ۔پہلے سیکھتا ہے پھر سکھاتاہے ۔وہ اپنے فقہی ذوق ،قوت استدلال او ر اجتہادی صلاحیت کی بدولت دست ِقدرت اور دستِ نبوت سے علمِ نبوت کے جواہر لیتا ہے پھر بڑی فیاضی کے ساتھ اہلِ ضرورت یعنی غیر مجتہد لوگوںکو دیتاہے یہ ہے فَعَلِمَ وَ عَلَّمَ  اسی لیے امام ترمذی فرماتے ہیں  الفقہاء ھم اعلم بمعانی الحدیث   فقہاء حدیث کے معنی کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں ۔یہ حقائق ہیں او ر حقائق واقعات سے واضح ہوتے ہیں اس لیے فقہ کی حقیقت کو مزید واضح کرنے کے لیے چند واقعات آپ کے گوش گزار کرنا مناسب ہے  :
	(١)  ایک مجلس میں یحیی بن معین ، زھیر بن الحارث ،خلف بن صالح او ر ان کے علاوہ حفاظ حدیث یعنی محدثین کی ایک عظیم جماعت جمع تھی اور باہمی احادیث مبارکہ کا مذاکرہ کر رہے تھے کہ اتنے میں ایک عورت نے آکر ایک شرعی مسئلہ دریافت کیا ۔کیا حائضہ عورت بحالت حیض مردہ عورت کو غسل دے سکتی ہے ؟ مگر سب محدثین خاموش ہیں کوئی بھی اس کا جواب نہ دے سکا اسی اثناء میں اتفاقاً فقیہ ابو ثور تشریف لائے محدثین حضرات نے اس عورت کو کہا آپ ابو ثور سے مسئلہ پوچھ لیجیے اس عورت نے ابوثور کے سامنے مسئلہ پیش کیا انہوںنے برجستہ جواب دیا کہ ہاں حائضہ عورت اپنی اس حالت میں مردہ عورت کو غسل دے سکتی ہے کیونکہ حضرت عائشہ  سے حدیث ہے نبی پاک  ۖ نے فرمایا اے عائشہ میری مانگ نکا ل انہوںنے عرض کیا یا رسول اللہ  ۖ  ! میں حیض کی حالت میں ہوں ۔سرور کائنات  ۖ نے فرمایا حیض تیرے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
68 اس شمارے میں 4 1
69 حٖرف آغاز 5 1
70 درس حدیث 7 1
71 برابری او ر مساوات کی تعلیم، 7 70
72 جھوٹی قسم کا وبال 9 70
73 ابو طالب کے بعد سرداری کا نمبر نبی علیہ السلام کاتھا : 9 70
74 ابو لہب کی عبرتناک موت : 9 70
75 غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک : 9 70
76 واپس جانے سے انکار 10 70
77 سرداری اور غلامی 10 70
78 حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حسن سلوک 10 70
79 کمرے میں داخل ہونے کے آداب : 11 70
80 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 12 1
81 مولانا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ : 12 80
82 حضرت مدنی جانشینِ شیخ الہند : 15 80
83 حضرت مدنی کے حق میں حضرت تھانوی کی شہادت : 18 80
84 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہم : 22 80
85 فہمِ حدیث 23 1
86 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 85
88 دوسرا نفخہ کب ہوگا : 23 85
89 قیامت کی زمین : 23 85
90 ضمیمہ از الحاج حضرت محمود احمد صاحب عارف 24 80
91 میدان ِحشر میں کیسے جمع ہوں گے : 25 85
92 قیامت کے دن کا منظر : 27 85
93 حفا ظتِ دین 29 1
94 حقیقتِ فقہ : 29 93
95 نتائج 34 93
96 خلاصہ بحث : 35 93
97 والدین !رب کی رحمت 37 1
98 آپ کے دینی مسائل 40 1
99 ٭( اذان اور اقامت کا بیان ) 40 98
100 نومولود بچے کے کان میں اذان واقامت : 40 98
101 نماز کے علاوہ جن موقعوں پر اذان کہنا مستحب ہے : 40 98
102 اذان کے بعد کی دُعاء میں ہاتھ اُٹھانا : 41 98
103 جب موذن اقامت شروع کرے مقتدیوںکو 41 98
104 اقامت کے شروع میں کھڑے ہونے کی وجوہ 41 98
105 اذان سے پہلے درُود و سلام : 42 98
106 تثویب : 42 98
107 اذان واقامت میں رسول اللہ ۖ کے نام گرامی پر انگوٹھے چومنا : 42 98
108 حاصل مطالعہ 43 1
109 حضرت خالد کی کرامت اور حیرہ کی فتح : 43 108
110 شانِ صحابہ : 44 108
111 میدانِ یرموک میں جَرَجَۂ کا قبولِ اسلام : 45 108
112 مدح وذم کا برابر ہونا : 47 108
113 نَحْنُ قَوْم اَ عَزَّنَا اللّٰہُ بِالْاِسْلَامِ : 48 108
114 کل کی ماں کاپیغام آج کی ماؤں کے نام 51 1
115 بقیہ : درس ِ حدیث 53 70
116 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 53 70
117 مردوں کاختنہ 54 1
118 ختنہ ، اسلامی شعار، اس کے خلاف مغرب کا تعصب : 54 117
119 ختنہ اور جدید سائنس : 55 117
120 ٭گلہائے عقیدت 56 1
121 اسلام امنِ عالم کا علمبردار ہے 57 1
122 بقیہ : درس ِ حدیث 60 70
123 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 60 70
124 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter