ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2002 |
اكستان |
|
اعرابی کی نو آبادیاتی مخالف بغاوت کے دوران سوڈان میں ایک مذہبی رہنماالمہدی (محمد احمد ) اُٹھ کھڑے ہوئے ۔انہوں نے تمام قبائل کو متحد کیا اور ان تمام مصری دستوں کومتواتر شکستیں دیں جو انہیں گرفتار کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے ۔نیل کے مغرب میںمہدی کے درویشوں نے پورے سوڈان کا مکمل اختیار جلد ہی سنبھا ل لیا ۔ ٢ ١٨٨٣ء میں دس ہزار فوجیوں کولے کر برطانوی جرنیل ہکس نے درویشوں کے خلاف لڑنے کے لیے صحرا میں بڑھنا شروع کیا ۔ جذبہ جہاد سے سر شار مہدی کی فوجوں نے دس ہزار آدمیوں کی فوج کا مکمل صفایاکر دیا جس سے برطانوی حیران اور خوفزدہ ہوگئے ۔ لارڈ فٹ موریز نے دارالامرا ء کو بتایا کہ ''جب سے فرعون کے ہاتھی بحیرہ احمر میں ڈوب کر تباہ ہوئے اس وقت سے کسی فوج کی اتنی مکمل تباہی آج تک نہیں ہو سکی ''۔ سوڈانیوں اور عرب ممالک کی کثیر تعداد نے یہ یقین کر لیا کہ آپ وہی ا صل مہدی ہیں جن کی آمد کی خوشخبری حضور اکرم ۖ نے دی تھی ۔ ٣ برطانوی سامراجیوں نے درویشوں کے خلاف لڑنے کے لیے چارلس گورڈن کا انتخاب کیا ۔ گورڈن نے تائیوان کی چین میں ''تائپنگ بغاوت ''کو کچل کربڑا نام کمایا تھا ۔اس تحریک کا سربراہ خدا کا بیٹا ،خدا کا پیغمبر ،آسمانی بادشاہ اور حضرت مسیح کا چھوٹا بھائی ہونے کا دعویدارتھا۔ وہ بھی مرزا کی طرح اپنے علمی مقاصد میں ناکامی پرسیاست کی طرف راغب ہو گیا ۔١٨٦٤ ء میں گورڈن نے ''مسیح کی بغاوت ''کچل دی اور نان کن پر قبضہ کر لیا ۔ مہدی کی فوجو ں کے بڑھتے ہوئے عسکری دبائو کے سامن گورڈن نے اپنی چھائونیاں ہٹالیں اور برطانوی احکامات کے خلاف خرطوم پر اپنا قبضہ جاری رکھا جب تک کہ ١٨٨٥ء میں مہدی کی فوجوں نے اس پر قبضہ کر لیا ۔ درویشوں نے جنرل گورڈن کو مار ڈالا ۔ملکہ وکٹوریہ اصرار کرتی رہی کہ ہندوستانی دستوں کو عدن سے حرکت دی جائے کہ وہ گورڈن کو بچا سکیں ۔مشہورانگریزی شاعر لارڈٹینی سن نے گورڈن کے بارے ایک نظم لکھی اور برطانوی پریس نے اسے ''سپاہی ولی''کا خطاب دے دیا اگرچہ ریڈ ور زبلرز نے یہ کہا ''یہ آدمی اُونٹوں سے بھی کم حیثیت کا مالک تھا ۔ ٤ (جاری ہے) ٢ (مہدی برطانوی یا مصری تاریخ کا ایک باب یا حصہ نہیں یہ اسلامی احیاء کے خود مختار تاریخی عمل کا حصہ ہے۔ دیکھئے بی۔ایم ۔ہولٹ ''سوڈان میں مہدی ریاست ''۔ ٨٩۔١٨٨١ ۔ آکسفورڈ ۔١٩٥٨ ۔ اور۔محمد شکیبہ ۔''سوڈان میں برطانوی حکمت عملی '' لندن ۔١٩٥٢ئ) ٣ لٹن سٹار کی ۔ Eminent Victorians ۔چٹوئی اور انڈس ۔لندن ۔١٩٧٤ ۔صفحہ نمبر ٢٥٥ ٤ رچرڈ گیرٹ ۔ ''جنرل گورڈن ''۔آتھر بیکر لمیٹڈ لندن۔١٩٧٤ء صفحہ نمبر ٢١٥