ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراکتوبر 2002 |
¾اكستان Ù |
|
اورمفتی محمد یوسف صاحب نے جو مودودی صاحب کے نظریات کی ترجمانی میں رکیک تاویلات کی ہیں اُ ن کا مدلل اور ٹھوس جواب دیا ہے۔ یہ کتاب پہلے بھی شائع ہوچکی ہے اس مرتبہ خوبصورت انداز میںدیدہ زیب طباعت کے ساتھ شائع کی گئی ہے اہل علم حضرات اس سے ضرور استفادہ فرمائیں ۔ ٭ صفحہ نمبر 62 کی عبارت نام کتاب : ماہِ ربیع الاول کے فضائل و احکام تصنیف : مفتی محمد رضوان صاحب صفحات : ٩٠ ناشر : ادارہ غفران چاہ سلطان گلی نمبر١٧ راولپنڈی قیمت : /٢٠ زیرتبصرہ رسالہ ماہِ ربیع الاول کے فضائل و احکام پر مشتمل ہے جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس رسالہ میں حضوراکرم ۖ کی حیات طیبہ اور سیرت مبارکہ کو مختصر اورجامع انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ حضور علیہ السلام کی ولادت اور وفات ایک ہی ماہ اور ایک ہی دن ہونے میںکیاحکمت ہے اس رسالہ میں اس کا بھی تذکرہ کیا گیاہے نیز اس مہینہ میں رائج بہت سی چیزوں کا کتاب وسنت اور بزرگانِ دین کے اقوال کی روشنی میں شرعی حکم بیان کیا گیاہے ،اُسلوبِ بیان آسان اور دلکش ہے ۔ ٭ نام کتاب : ڈاکٹریٹ کا فتنہ اور الہدٰی انٹر نیشنل تصنیف : مفتی محمد رضوان صاحب صفحات : ٣٢ ناشر : ادارہ غفران چاہ سلطان گلی نمبر ١٧راولپنڈی قیمت : /١٠ آج کل ''الہٰدی انٹر نیشنل ''کے نام سے ایک ادارہ چند مغرب زدہ خواتین کی طرف سے مختلف مقامات پر کام کر رہاہے ،اس ادارہ کی بانی بیگم فرحت نسیم ہاشمی صاحبہ ہیں جن کے افکار و خیالات بالکل اِباحِی فرقے کے ہیں ان کے نزدیک تقلید شرک ہے اور فقہ کتاب و سنت کے خلاف اقوالِ رجال کا نام ہے۔اجتہادکرناہر انسان کا حق ہے۔ آںمحترمہ علوم ِ کتاب وسنت سے بے بہرہ ہیں لیکن قرآن کی مفسّر بنی ہوئی ہیںاور کتاب و سنت کے علی الرغم تفسیر بالرائے کرتی ہیں۔خواتین و حضرات کو اپنے اجتہاد کے مطابق دین کے اندر ناجائز سہولیات فراہم کرتی ہیں جس کے نتیجے میں تیزی کے ساتھ خواتین ان کی طرف راغب ہو رہی ہیں