ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراکتوبر 2002 |
اكستان |
|
تقريظ وتنقيد نام کتاب : صوبۂ سرحد کے علما ء دیوبند کی سیاسی خدمات تالیف : حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالدیان کلیم، فاضل دیوبند صفحات : ٣٧٠ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : مکتبہ شجاعت ، راحت آباد ،پشاور قیمت : /١٥٠ ازہر الہند'' دارالعلوم دیو بند ''کو اللہ تعالی نے جن خصوصیات و امتیازات سے نواز ا ہے اُن میں سے ایک یہ ہے کہ یہاںکے فاضلین دُنیا کے کونے کونے میں پہنچے اور اُنہوں نے وہاں دین ِمتین کی نشرواشاعت اور نصرو حمایت میں اپنی زندگیاں صرف کیں ۔ دین کے ہر شعبے میں آگے بڑھے اور اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے خدمتِ دین کا حق ادا کر دیا ۔جزاہم اللّٰہ عناوعن جمیع المسلمین خیرالجزائ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اکابر علماء دیوبند کی دین کے لیے کی جانے والی مساعی اور خدمات سے عوام کو روشناس کرایا جائے تاکہ اُنہیں معلوم ہوکہ ہم علماء کے جس طبقہ سے وابستہ ہیں اُن کی ایک مکمل تاریخ ہے جو اپنے دامن میں اُ ن کی جدوجہد او ر مساعی جمیلہ کو محفوظ رکھتی ہے۔ پیشِ نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک کاوش ہے، اس کتاب کے مؤلف حضرت مولانا عبدالدیان کلیم صاحب زید مجدھم دارالعلوم دیوبند کے فاضل او ر اکابر علماء دیوبند کے فیض یافتہ ہیں ۔ آپ ملک کے مختلف عصری مراکز میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔آخر میں آپ نے پشاوریونیورسٹی کے زمانۂ قیام میں ''صوبہ سرحد کے علماء دیوبند کی سیاسی خدمات ''کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر فرمایا ۔زیرِ تبصرہ کتاب اسی مقالہ کا ایک حصہ ہے جو آپ کے لائق فرزند قاری شمس الرحمن نے جدید ترتیب و اضافہ کے ساتھ کتابی شکل میں شائع کیا ہے ۔یہ کتاب دس ابواب میں منقسم ہے جن میں دارالعلوم دیوبند کا تاریخی پس منظر ، فضلاء دارالعلوم کی علمی و سیاسی خدمات ،جمعیت علماء ہند کا قیام ،صوبہ سرحد کے علماء دیوبند اور پاکستانی سیاست ،صوبۂ سرحد کے