ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراکتوبر 2002 |
اكستان |
|
علماء دیو بندکی سیاسی خدمات ، صوبۂ سرحد کے مشہور علماء دیوبند کے حالاتِ زندگی اور ان جیسے دیگر عنوانات پر تفصیل کے ساتھ بحث کی گئی ہے۔ شروع میں مصنف زید مجد ھم کے حالات اور خدمات بھی درج کی گئی ہیں جن سے کتاب کی ثقاہت میں اضافہ ہو گیاہے ،کتاب حسنِ معنوی کے ساتھ حسنِ ظاہری سے بھی آراستہ ہے ۔تاریخ سے وابستہ حضرات کے لیے بالعموم اور اکابر علماء دیوبند سے تعلق رکھنے والے احباب کے لیے بالخصوص اس کا مطالعہ مفید رہے گا۔ ٭ نام کتاب : علمی محاسبہ تصنیف : حضرت قاضی مظہر حسین صاحب دامت برکاتہم صفحات : ٤٣٢ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : تحریک ِخدام اہل سنت والجماعت چکوال قیمت : /١٢٠ قائدِ اہل سنت ،وکیل صحابہ حضرت مولانا قاضی مظہر حسین صاحب دامت برکاتہم خلیفہ و مجاز شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی قدس سرہ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ،اللہ تعالی نے آپ کو رسوخ فی الدین کے ساتھ ساتھ تردیدِ باطل کا خاص ملکہ عطا فرمایا ہے ، جہاد باللسان اور جہاد بالقلم آپ کی زندگی کا مشغلہ ہے ،باطل جب بھی اور جہاں بھی سر اُبھارتا ہے آپ تحریر ًا وتقریرًا اس کی سرکوبی فرماتے ہیں ۔ آپ کے قلمِ حقیقت رقم سے اس سلسلہ میں متعدد چھوٹی بڑی کتب نکل کر قبول عام حاصل کر چکی ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ''علمی محاسبہ ''بھی آپ کی ایک علمی و تحقیقی کاوش ہے جو مودودی صاحب کے نظریات کے ترجمان مفتی محمد یوسف صاحب کی کتاب'' علمی جائزہ'' کے جواب میں لکھی گئی ہے ، حضرت قاضی صاحب دامت برکاتہم نے اس کتاب میں مسئلہ عصمتِ انبیا ء اور صحابۂ کرام کے معیارحق ہونے پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے نیز ان دونوں مسئلوں کے متعلق مودودی صاحب کے افکارو نظریات کی صحیح نشاندہی کی ہے