ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراکتوبر 2002 |
اكستان |
|
تحریک احمدیت باب اول قسط :١٥ مذہبی مباحث پر ایک یادداشت : انیسویں صدی کے آخر میں عیسائی مشنریوں اور آریہ سماجیوں نے اسلام کے خلاف جاہلانہ اور جارحانہ حملوںکا سیلابی دروازہ کھول دیا۔ انہوںنے مرزا صاحب کی طرف سے ان کے رہنمائوں پر کی گئی تنقید، آپکی تحریروں اور پیش گوئیوں میں کی جانے والی اہانت کو جواز بنالیا ۔برطانوی افسر شاہی کے خفیہ ہاتھ نے صورتحال کو خر اب کرنے میں خطرناک کردار ادا کیا ۔ ڈاکٹر احمد شاہ نامی ایک مرتد لندن میں رہائش پذیر تھا اس سے پہلے انگریزوں نے اسے لداخ میں ایک میڈیکل افسر مقرر کیا ۔اس نے ازواج مطہرات کے متعلق ایک غلیظ کتاب لکھی ۔برطانوی محکمہ خفیہ نے آر پی تبلیغی پریس گو جرانوالہ پنجاب میں کئی ہزار کاپیاں طبع کروا ئیں ۔کتاب کا نام ''امہات المؤمنین''رکھا گیا ۔ اس کی ایک ہزار کاپیاں مفت تقسیم کی گئیں تاکہ مسلمانوں کے جذبات کو بر انگیختہ کیا جا سکے اور ہندوستان کے مسلمانوںاور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی اور نفرت کو اور زیادہ بھڑکایا جائے ۔ ٢٦ اپریل ١٨٩٨ ء کو انجمن حمایت اسلام لاہور نے حکومت کو ایک یاد داشت ارسال کی جس میں اس کتاب کی