ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراکتوبر 2002 |
اكستان |
|
پاکستان سب سے آگے ہوتامگر پاکستان کی بد قسمتی : اب یہ ملک کی بدقسمتی کا حال ہے کہ جب وہ آیا ہے تو وہ ان سے ملا تو وہ سمجھ گیا اس کو اور یہ کہنے لگا کہ بالکل ٹھیک ہے اور میرا نمبر جو ہے ٹیلی فون کا وہ ففٹی ففٹی ہے ۔مطلب یہ تھا کہ چلواس طرح سے کرو اورکمائو حکومت سے لو اور میرا اور تمہارا آدھا آدھا حصہ رہے گا تو اس طرح کے لوگ جو ہوتے ہیں وہ بھی کچھ غیرتمندہوتے ہیںیا فنی استغتاء ہوتا ہے ایک طرح کا ۔انھوں نے کہا کہ یہ خراب آدمی ہے میںاس کو اپنا فن نہیں دیناچاہتا تو اُنہیں سمجھانے والا کوئی نہیں تھا کہ چلو یہ خراب آدمی ہے ملک تو خراب نہیں ہے فن تو اپنا دو آگے یہ سمجھانے والا کوئی نہیں تھا تو وہ اس طر ح رہے اور چند سال بعد ان کا انتقال ہو گیا تو میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر اُس وقت بنا ہوتا جب گائیڈڈ میزائیل کا کوئی تصور بھی نہیں تھا کہیں بھی تو پاکستان سب سے آگے ہو جاتا تو فنی ترقیاں جو ہیں جو مادی ہیں اُن کی بھی ہمارے پاس کمی نہ ہوتی ۔ کمی اگر ہے تو بس یہی ہے کہ ہم صحیح اور سچے لوگ نہیں ہیں اور اسلام تو صحیح اور سچا ہی بناتا ہے ۔اگر اسلام پر عمل کرتے توصحیح سوچ ہوتی اور ہم سچے ہوتے تو پھر ہمیں زوال نہیںہوتا پھر تو ترقی ہوتی ۔ غلطی فہمی : تو اسباب زوال پر یہ کہنا کہ مذہب ایک ایسی چیز ہے جو زوال کا باعث ہے یہ تو بہت ہی غلط فہمی اور بہت ہی بُری بات ہے۔ ایک مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا مگر مسلمان ایسے ہیںکہ اُنھیںخود اپنی معلومات نہیں ہیں جب کوئی کہتا ہے تو یہ جملہ سن لیتے ہیں اور پھر سُن کر اسی کے قائل ہوکراس جملہ کو آگے ہی چلاتے ہیںحالانکہ یہ بات غلط ہے جو زوال ہے وہ عمل نہ کرنے سے ہے ۔قرآن پاک میں حکم ہے ''جو قوت تم حاصل کر سکتے ہو وہ قوت حاصل کرکے تیار رہو'' تو تم تیار رہو یہ حکم تو ہمیں ہے اور رہتے ہیں تیار سکھ ۔یہ عجیب بات ہے دوسرے تیار رہتے ہیں اور ہم نہیں تیار رہتے تو ہم نے قرآن پاک کے حکم سے رُوگردانی کی اسلام سے رُوگردانی کی اور زوال کا باعث بنے ورنہ یہ نظام اور اقتصادی نظام اور عدلیہ سارے کے سارے کامیاب جا رہے تھے اور یہ چلتے رہے ہیں تیرہ سو سال تک ۔اتنا طویل نظام دُنیا میں کوئی نہیںہوگا اور نہ ہی مرتب اور منظم شکل میں ہوگا جتنا اسلام کاہے ۔اور اپنے مذہب سے اتنی ناواقفیت شاید کسی قوم کو نہ ہوگی جتنی ناواقفیت مسلمانوںکو اپنے مذہب سے ہے ۔اللہ تعالی ہم سب کو اعمال صالحہ اور صحیح راستہ پرچلائے آمین۔