ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراکتوبر 2002 |
اكستان |
|
زوال آ گیا تو اسباب ِزوال کی وجہ یہ ہے کہ عمل نہیںرہا۔ اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوا : آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسلام کو زوال ہوا یا اسلام پر عمل کرتے ہوئے زوال ہوا بلکہ یہ ہے کہ اسلام پر عمل چھوڑ ا تو زوال ہوا۔ سائنسی ترقی مشکل نہیں ہے : اور ترقیاں مادی یاجتنی بھی فنی ہیں مشینی ہیں اس طرح کی جو ترقیاں ہیں وہ تو کوئی خاص (مشکل ) چیز نہیں ہیں نظر آ رہی ہے کہ خاص چیز ہے حقیقت یہ ہے کہ کوئی خاص چیز نہیں ہے۔ اگر آپ مضبوط ہوں اور محنت کریں تو آپ ان سے آگے بڑھ سکتے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو ہر چیز سمگل ہو جاتی ہے۔ سائنسی ایجادات میں سب سے آگے جرمن تھا اب وہاں کے سائنس دانوں کو روس بھی لے گیا امریکہ بھی لے گیا جتنا ان سے حاصل ہو سکتا تھا وہ انہوں نے ان سے حاصل کیا باقی اپنے آپ ترقی کی اور ہم اپنے آپ کچھ کرتے ہی نہیں پاکستان اور گائیڈڈ میزائیل : ہمارے ایک دوست ہیں اسکواڈن لیڈر وہ بتاتے تھے کہ میرے فلاں عزیز تھے انھوں نے گائیڈڈ میزائیل کا فارمولا نکالا تھا ۔سہروردی کے پاس گئے تو سہروردی نے کہاکہ یہ کام مجھے تو نہیں آتا میں تو اسے نہیں سمجھ سکتا فلاں سے مل لیں وہ کون تھا وہ انگریز تھا انھوں نے کہا انگریزسے میں نہیں ملتا کیونکہ انگریز تو ہر جگہ سے آدمی لے جاتے ہیںاور فارمولے خرید لیتے ہیں یا ا س آدمی کولے جاتے ہیں اس کو لالچ دے دیتے ہیں کہ یہ نہ کرنا اتنا روپیہ لو او ر بیٹھے رہو گھر میںوہ اپنی اقتصادیات کے پیش نظر اور اپنے ملک کو فائدہ پہنچانے کے لیے سب کچھ کرتے ہیں جھوٹ سچ دھوکہ وغیرہ سب تو اُس نے کہا اُس سے تو میں نہیںملوں گا وہ بالکل مخلص بے غرض آدمی تھے پھر انھوں نے کہاکہ فلاں آدمی سے مل لیں وہ پھر اُس آدمی سے ملے اُس آدمی نے کہا میں اس فن کا آدمی نہیں ہوںہمارا آدمی جو ہے پاکستانی وہ گیاہوا ہے اور وہ فلاں تاریخ تک واپس آجائے گا اس کوآپ سمجھائیں۔انھوںنے کہا کہ دیکھئے یہ ٹیلی فون آپ کے پاس رکھا ہے میں آپ کو ایک چیزدکھائوں گا مثلاً یہ کہ میں اس جگہ ٹک ٹک کروں گا تو یہ ٹیلی فون میں خود بخود ٹک ٹک ہوگی تو پھر آپ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہاں کے میرے کسی عمل سے یہ متاثر ہو رہا ہے تو اُس نے کہا کہ یہ تو ٹھیک ہے مگر فنی آدمی تو وہی ہے وہ آئے گا تو سمجھ سکتا ہے۔