ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراکتوبر 2002 |
اكستان |
|
ماراجا سکتا ۔آپ نے سامراجیت کی تعریف کے نغمے گائے لیکن اس کے بچے کو مذموم قرار دیا ۔آپ گڑ کھاتے رہے اور گلگلوں سے پرہیز کرتے رہے ٣ مرزا غلام احمد کی سخت تحریروں اور ناشائستہ طرز عمل پر مسلمانوںعلماء کی ایک جماعت نے آپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے کی ٹھانی ۔ (حکومت پنجاب ۔محکمہ داخلہ کی کارروائی ۔ فائل نمبر ٢٩ ۔مئی ١٨٩٨ ئ۔''مرزا غلام احمد کے پیرو کاروں کی ''جعفر زٹلی '' کے مدیر کے خلاف شکایت ۔انڈیا آفس لائبریری لندن )۔ جس سے آپ کے لہجے کی سختی میں مزید اضافہ ہوا ۔ تاہم مخالف حملے نے آپ کو ان مولویوں کے خلاف جو آپ کے لیے سدراہ بن گئے تھے ،قانون کا سہارا لینے پرمجبور کر دیا ۔ دراصل مرزا صاحب حکومت کی مدد سے ا پنے لیے ایک دفاعی حصار قائم کرنا چاہتے تھے کیونکہ آپ کی نبوت میں قوت برداشت کی کمی تھی ۔ آپ انگریزکی بھر پور سرپرستی کے خواہاں تھے ۔ تحریک احمدیت کا صحیح نصب العین نہ تھا ۔اسی لیے مرزا صاحب اپنی بقاء کی جدوجہد میں ہمہ تن مصروف اور خوفزدہ رہتے تھے۔ آپ جانتے تھے کہ آپ کی نبوت آنے والے طوفان کا مقابلہ نہ کر سکے گی ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ انگریزوں کے تلوے چاٹتے رہے اور تحفظ کے لیے گڑ گڑاتے رہے۔ آپ یہ اُمّید رکھتے تھے کہ انگریز آپ کی نبوت کو اپنے متبنی اور لے پالک بچے کی طرح پالیں گے اور آپ ان کے سیاسی مفادات کا مذہبی انداز سے تحفظ کریں گے ۔ ٤ (جاری ہے) بقیہ : دینی مسائل سے پہلے پیشاب کرکے استنجا کرلیا ہو۔ مسئلہ : نجس تیل سر میں ڈالا یا بدن میں لگایا تو قاعدے کے موافق تین مرتبہ دھونے سے پاک ہو جائے گا کھلی ڈال کر یا صابن لگا کر تیل کا چھڑانا واجب نہیں ہے۔ (جاری ہے) 3. Phoenix His Holiness, P. 68 Phoenix His Holiness, P.121