احادیث کی صراحت
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات و فرمودات میں شراب، نشہ اور منشیات اور ان میں کسی بھی انداز سے مبتلا اورمشغول افراد کے لئے لعنت اور قباحت اور وعید کے الفاظ کثرت و صراحت کے ساتھ ملتے ہیں ، ذیل میں چند احادیث ذکر کی جاتی ہیں :
شراب نوشی ایمان کے نور سے محرومی ہے
ارشادنبوی ہے :
وَلَایَشْرَبُ الْخَمْرَ حِیْنَ یَشْرَبُہَا وَہُوَمُؤْمِنٌ۔(بخاری/۵۵۷۸)
شرابی شراب پیتے وقت مومن نہیں رہتا۔
ایک روایت میں وارد ہوا ہے :
مَنْ زَنَی وَشَرِبَ الْخَمْرَ، نَزَعَ اللّٰہُ مِنْہُ الْاِیْمَانَ کَمَا یَخْلَعُ اْلِانْسَانُ القَمِیْصَ مِنْ رَأْسِہِ۔( الحاکم/۱:۲۲، الکبائر للذہبی/۸۲)
جو زنا کرتا ہے اور شراب نوشی کرتا ہے، اللہ اس سے ایمان کو اسی طرح نکال لیتا ہے جیسے انسان اپنے سر سے کپڑا اتارتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ سے منقول ہے :
مَنْ شَرِبَ خَمْراًخَرَجَ نُوْرُ الْاِیْمَانِ مِنْ جَوْفِہِ۔ (کنزالعمال/۵:۱۳۸)