ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2017 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ '' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرتِ اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے،آمین۔چھوٹے گناہوں پر بھی گرفت ہو سکتی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّا بَعْدُ ! حضرت انس رضی اللہ عنہ جو آقائے نامدار ۖ کے خادمِ خاص تھے دس سال آقائے نامدار ۖ کی خدمت میں رہے سو سال سے زیادہ عمر پائی جنابِ رسالت مآب ۖ جب تک دنیا سے رخصت نہیں ہوئے آپ ان کی خدمت میں رہے بعد میں آپ بصرہ میں رہنے لگے کبھی کبھی کوفے اور شام بھی تشریف لے جاتے تھے اور حج کے لیے تو تمام اسلاف بکثرت سفر کیا کرتے تھے،اپنے شہر والوں کو آپ نے ایک نصیحت فرمائی لَتَعْمَلُوْنَ اَعْمَالًا کہ تم بہت سے ایسے کام کرتے ہو ہِیَ اَدَقُّ فِیْ اَعْیُنِکُمْ مِّنَ الشَّعْرِ جو تمہاری نظر میں بال سے بھی زیادہ باریک ہیں حالانکہ کُنَّا نَعُدُّھَا عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ۖ مِنَ الْمُوْبِقَاتِ ١ ہم جناب ِ رسول اللہ ۖ کے زمانہ میں ان کو مہلکات میں شمار کرتے تھے یعنی جن کاموں کو آج تم معمولی گناہ سمجھتے ہو اُنہیں ہم آقائے نامدار ۖ کے زمانہ میں بہت بڑا گناہ سمجھتے تھے۔ ایک دوسری روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جو حضرت محمد ۖ کی عاقل ترین ------------------------------١ مشکوة شریف کتاب الرقاق رقم الحدیث ٥٣٥٥