ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2017 |
اكستان |
|
دین کی تمام باتوں کا ایسا ہی عالی اور بلند مقام ہے اگر ان کے بارے میں حقارت یا استخفاف ( ہلکا پن) ظاہر کرے توبہت ہی گناہ کی بات ہے اور ڈر کا مقام ہے۔ اگر کسی مسلمان کے دل میں ایسی بات آئے تو اسے وسوسہ سمجھ کر دل میں جگہ نہ دے اور وسوسہ کا علاج یہی ہوتا ہے کہ وسوسہ کی طرف سے بے پروائی کر کے دوسری طرف لگ جائے وہ خود ہی جاتا رہتا ہے لہٰذا نہ کو ئی مسلمان کسی گناہ کو خفیف جانے نہ کسی شرعی حکم کو سن کر اُسے کمتر سمجھے بلکہ اگر دل میں ایسا خیال آئے تو اُسے وسوسہ سے زیادہ درجہ نہ دے یہی سلامتی کا راستہ ہے۔ (بحوالہ ہفت روزہ خدام الدین لاہور ٢٣فروری ١٩٦٨ئ)وفیات ٢٦اکتوبر کو محترم شمس الحق صاحب کا کاخیل کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد سخا کوٹ میں وفات پاگئیں ۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومہ کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔