Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2017

اكستان

42 - 66
انشاء اللہ اُس کے ثواب سے آپ کو ضرور حصہ دیں گے ، حدیث میں ہے کہ خیر کی طرف راہنمائی کرنے والا اُس کے کرنے والے کے برابر ہے کہ وہ ذاتِ ارحم الراحمین ہے، اسی لیے سب کو چاہیے کہ اپنی اولاد کی تربیت کی طرف خاص دھیان دیں اس بات کی پوری کوشش کریں کہ اُس کو دین کی اہمیت کا   پورا پورا احساس ہو، صالح ہو، دین کا علم ہو اور مزید کی طلب ہو۔ 
والدین کا اولاد کے ساتھ سب سے بڑا سلوک یہی ہے کہ وہ اُس کو دین کا ادب سکھائیں  حضور اقدس  ۖ  کا ارشاد ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے پر ادب سکھانے سے بڑا کوئی احسان نہیں کرتا۔ ایک حدیث کا مفہوم یہی ہے کہ جس نے بچہ کی اتنی تربیت کی کہ اُسے کلمہ  لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ   سکھا دیا تو اس کی مغفرت ہوگئی۔ 
(٣)  ورثہ میں چھوڑ ا ہوا قرآن شریف  : 
حدیث سے دونوں مطلب سمجھ میں آتے ہیں یعنی قرآن شریف کا کوئی نسخہ چھوڑ ا یا اپنی زندگی میں قرآن شریف پڑھادیا، دوسری صورت میں ظاہر ہے ثواب کی انتہاہی نہیں، پہلی صورت میں بھی حصولِ ثواب میں کوئی اشکال نہیں جو بھی پڑھے گا چھوڑنے والے کو ثواب ضرور ملے گا۔ 
(٤)  مسافر خانہ اور نہر بنانا  : 
یہ دونوں چیزیں اور سب ایسے کام کہ جن سے اللہ کے بندوں کو نفع پہنچے بہت ہی ثواب کے موجب ہیں، جب تک لوگوں کو اِن سے فائدہ پہنچتا رہے گا اللہ تعالیٰ بانی کو ثواب پہنچاتے رہیں گے  مگر شرط وہی ہے کہ کسی دنیاوی شہرت کی طلب نہ ہو بلکہ صرف اللہ کے لیے ہو ،کسی ایسی جگہ پانی کا انتظام کردینا جہاں پانی کی دقت ہو وہ بھی نہر بنانے کے حکم میں ہے۔ 
(٥)  صدقہ  : 
احادیث میں اِس کی بہت تاکید ہے حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب کوئی آدمی صدقہ دیتا ہے چاہے وہ کھجور ہی کے برابر کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ اس صدقہ کواپنے دائیں ہاتھ میں لیتا ہے (یعنی پوری
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 چھوٹے گناہوں پر بھی گرفت ہو سکتی ہے 7 4
6 وفیات 9 1
7 صالح جمہوریت اور تعمیر جمہوریت 10 1
8 اصلاحِ معاشرہ کے اصول : 10 7
9 (الف) ایک دوسرے کا احترام : 11 7
10 (ب) دلوں کی صفائی : 14 7
11 (ج) جذبۂ تقدم و ترقی میں اعتدال : 19 7
12 (د) افواہ کی تحقیق، قوتِ مقاومت اور حوصلہ ٔ تادیب : 20 7
13 سیرت ِ پاک کا اِزدواجی پہلو اور مسئلہ کثرت ِ ازدواج 22 1
14 تعدد ِ ازواج کا دور اور خطراتِ شہوت پرستی کا قلع قمع : 22 13
15 ازواجِ مطہرات کے ذریعہ تعلیماتِ اسلام کی نشرو اشاعت : 27 13
16 تعددِ ازواج کا سیاسی پہلو : 28 13
17 آنحضرت ۖ کی قوت ِ رجولیت اور انتہائی نفس کُشی : 28 13
18 ایک اہم نکتہ : 29 13
19 تبلیغ ِ دین 31 1
20 مذموم اخلاق کی تفصیل اور طہارتِ قلب کا بیان 31 19
21 (١) پہلی اصل ....... کثرتِ اکل اور حرصِ طعام کا بیان : 32 19
22 تقلیلِ طعام کے فوائد : 32 19
23 مقدارِ طعام کے مراتب : 34 19
24 وقت ِاکل کے مختلف درجات : 35 19
25 جنس ِطعام کے مراتب مختلفہ : 36 19
26 سالکوں کو ترک ِلذائذ کی ضرورت : 36 19
27 فضائلِ مسجد 37 1
28 مسجد بنانا : 37 27
29 صدقاتِ جاریہ : 40 27
30 (١) علم سیکھنا اور سکھانا : 41 27
31 (٢) نیک اولاد : 41 27
32 (٣) ورثہ میں چھوڑ ا ہوا قرآن شریف : 42 27
33 (٤) مسافر خانہ اور نہر بنانا : 42 27
34 (٥) صدقہ : 42 27
35 مسجدیں آباد رکھنا : 43 27
36 عقیدۂ ختم ِ نبوت کی عظمت واہمیت 46 1
37 اولاد کی تعلیم و تربیت 51 1
38 دل کی حفاظت 55 1
39 حضرات ِصحابہ کرام وغیرہم کی سخاوت کے چند واقعات 55 38
40 حضرت ابو بکر کی سخاوت : 55 38
41 حضرت عمر کی سخاوت : 56 38
42 حضرت عثمانِ غنی کی سخاوت : 56 38
43 حضرت علی کی سخاوت : 57 38
44 حضرت طلحہ کی سخاوت : 57 38
45 حضرت عائشہ کی سخاوت : 58 38
46 حضرت سعید بن زید کی سخاوت : 58 38
47 حضرت عبد اللہ بن جعفر کی سخاوت : 59 38
48 سیّدنا حضرت حسین کی سخاوت : 60 38
49 حضرت عبداللہ بن عباس کی سخاوت : 61 38
50 خانوادہ ٔ نبوت کی سخاوت کا نمونہ : 61 38
51 حضرت لیث بن سعد کی سخاوت : 62 38
52 حضرت عبداللہ بن عامر کی سخاوت : 62 38
53 اخبار الجامعہ 64 1
54 بقیہ : فضائل مسجد 64 27
56 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجیے 65 1
Flag Counter