Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2017

اكستان

14 - 66
٭  خراسان  :   (١) عطاء بن عبد اللہ الخراسانی 
٭  شام     :    (١) مکحول 
٭  کوفہ    :    (١) الحکم بن عتیبہ (٢) حماد بن ابی سلیمان (٣) ابراہیم نخعی 
                 (٤) شعبی    رحمہم اللہ تعالیٰ   ١
ان آٹھ مرکزوں کے جلیل القدر فقہاء اور علماء جن کی عظمت کے سامنے سب کی گردنیں    جھکی ہوئی ہیں یہ بیس حضرات تھے، قابلِ تذکرہ بات یہ ہے کہ ان میں صرف آخری دو بزرگ ابراہیم نخعی اور شعبی (رحمہم اللہ ) عرب تھے، باقی سب عجمی موالی یعنی آزاد کردہ غلام یا ایسے غلاموں کے      اخلاف صالحین۔ (رحمہم اللہ ورضی عنہم) 
(ب)  دلوں کی صفائی  : 
دلوں کی صفائی یہ نہیں ہے کہ آپ پر تکلف دعوت کردیں ،شاندار استقبال اور میل ملاپ کے کامیاب جلسے بھی دلوں کو صاف نہیں کرتے، خود ہندوستان کی تاریخ بہت سی مثالیں پیش کر سکتی ہے کہ پُرتکلف کھانے میں زہر ملادیا گیا، جس کا استقبال کیا جا رہا تھا جب اُس کا ہاتھی شہر پناہ کے پھاٹک میں داخل ہونے لگا تو چھجہ گرا کر معزز مہمانوں کو ہلاک کردیا گیا، ایک بادشاہ نے باپ کے استقبال کے لیے جو محل بنایا تھا جب باپ وہاں رونق افروز ہوا تو پورا محل قدم بوس ہو گیا نہ باپ رہا نہ باپ کی بادشاہت رہی، بغلگیر ہونے کے وقت خنجر پار کردینے کا قصہ کچھ عرصہ پہلے تک چھٹی یا ساتویں کلاس کے بچوں کو پڑھایا جایا کرتا تھا۔ غرض یہ باتیں دلوں کو صاف نہیں کرتیں نہ دلوں کی صفائی کی صحیح علامتیں ہیں تقریبًا یہی حال ان کمیٹیوں اور سو سائٹیوں کا بھی ہے جو تعاون اور امداد ِ باہمی کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ اس سے انکار  نہیں ہے کہ امدادِ باہمی کی کمیٹیاں جمہور کو بہت اُونچا اُٹھا سکتی ہیں، مسلمان قرآن شریف میں وہ آیت بھی پڑھتے ہیں جن سے اِن کمیٹیوں کی تائید ہوتی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ 
------------------------------
  ١   العقد الفرید لاحمد بن عبد ربہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 چھوٹے گناہوں پر بھی گرفت ہو سکتی ہے 7 4
6 وفیات 9 1
7 صالح جمہوریت اور تعمیر جمہوریت 10 1
8 اصلاحِ معاشرہ کے اصول : 10 7
9 (الف) ایک دوسرے کا احترام : 11 7
10 (ب) دلوں کی صفائی : 14 7
11 (ج) جذبۂ تقدم و ترقی میں اعتدال : 19 7
12 (د) افواہ کی تحقیق، قوتِ مقاومت اور حوصلہ ٔ تادیب : 20 7
13 سیرت ِ پاک کا اِزدواجی پہلو اور مسئلہ کثرت ِ ازدواج 22 1
14 تعدد ِ ازواج کا دور اور خطراتِ شہوت پرستی کا قلع قمع : 22 13
15 ازواجِ مطہرات کے ذریعہ تعلیماتِ اسلام کی نشرو اشاعت : 27 13
16 تعددِ ازواج کا سیاسی پہلو : 28 13
17 آنحضرت ۖ کی قوت ِ رجولیت اور انتہائی نفس کُشی : 28 13
18 ایک اہم نکتہ : 29 13
19 تبلیغ ِ دین 31 1
20 مذموم اخلاق کی تفصیل اور طہارتِ قلب کا بیان 31 19
21 (١) پہلی اصل ....... کثرتِ اکل اور حرصِ طعام کا بیان : 32 19
22 تقلیلِ طعام کے فوائد : 32 19
23 مقدارِ طعام کے مراتب : 34 19
24 وقت ِاکل کے مختلف درجات : 35 19
25 جنس ِطعام کے مراتب مختلفہ : 36 19
26 سالکوں کو ترک ِلذائذ کی ضرورت : 36 19
27 فضائلِ مسجد 37 1
28 مسجد بنانا : 37 27
29 صدقاتِ جاریہ : 40 27
30 (١) علم سیکھنا اور سکھانا : 41 27
31 (٢) نیک اولاد : 41 27
32 (٣) ورثہ میں چھوڑ ا ہوا قرآن شریف : 42 27
33 (٤) مسافر خانہ اور نہر بنانا : 42 27
34 (٥) صدقہ : 42 27
35 مسجدیں آباد رکھنا : 43 27
36 عقیدۂ ختم ِ نبوت کی عظمت واہمیت 46 1
37 اولاد کی تعلیم و تربیت 51 1
38 دل کی حفاظت 55 1
39 حضرات ِصحابہ کرام وغیرہم کی سخاوت کے چند واقعات 55 38
40 حضرت ابو بکر کی سخاوت : 55 38
41 حضرت عمر کی سخاوت : 56 38
42 حضرت عثمانِ غنی کی سخاوت : 56 38
43 حضرت علی کی سخاوت : 57 38
44 حضرت طلحہ کی سخاوت : 57 38
45 حضرت عائشہ کی سخاوت : 58 38
46 حضرت سعید بن زید کی سخاوت : 58 38
47 حضرت عبد اللہ بن جعفر کی سخاوت : 59 38
48 سیّدنا حضرت حسین کی سخاوت : 60 38
49 حضرت عبداللہ بن عباس کی سخاوت : 61 38
50 خانوادہ ٔ نبوت کی سخاوت کا نمونہ : 61 38
51 حضرت لیث بن سعد کی سخاوت : 62 38
52 حضرت عبداللہ بن عامر کی سخاوت : 62 38
53 اخبار الجامعہ 64 1
54 بقیہ : فضائل مسجد 64 27
56 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجیے 65 1
Flag Counter