ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ '' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرتِ اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے،آمین۔''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں جنابِ رسول اللہ ۖ سے ملا اور سوال کیا کہ ''نجات'' کیاہے ؟ یعنی نجات کی سبیل اور طریقہ کیا ہے ؟ ٭ آپ نے جواب میں اِرشاد فرمایااَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ اپنی زبان قابومیں رکھو یعنی زبان سے کوئی بات کہو تو اِس اَمر کا ضرور خیال رکھوکہ اس سے کسی کی دل آزاری تو نہیں ہو رہی،کسی کی حق تلفی تو نہیں ہو رہی، کسی کے بارے میں جھوٹ بولنا، اُس پر کسی قسم کا اِلزام لگانا بد ترین گناہ ہیں، خدا کے ہاں جوابدہ ہونا پڑے گا، ظاہر ہے کہ یہ گناہ زبان ہی کے ذریعے سر زد ہوتے ہیں۔ اِسلام انسان کی عزت وآبرو کا محافظ ہے ،دُنیا کا کوئی مذہب انسان کی عزت کی اتنی نگہداشت نہیں کرتا جنتا مذہب ِاسلام کرتاہے اس لیے اسلام میں کسی پرالزام وتہمت لگانا بہت بڑا جرم ہے یہ زبان کی ادنیٰ حر کت سے چند سیکنڈ میں ہوجاتا ہے مگر اس کی سزا اَسی کوڑے مقرر کی گئی ہے اور چونکہ اس نے بہت بڑا جھوٹ بولا ہے اس لیے آئندہ کے لیے اس کی شہادت شر عًا قبول نہ ہو گی۔ قرآنِ کریم میں ہے(لاَ تَقْبَلُوْا لَھُمْ شَھَادَةً اَبَدًا ) اِن (تہمت لگانے والوں) کی گواہی کبھی قبول نہ کرو (وَاُولٰئِکَ ہُمُ الْفَاسِقُوْنَ )اور یہ لوگ فاسق ہیں، ایسے شخص کو ''محدود فی القذف ''