ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر١٤ قسط : ٧ ''خانقاہِ حامدیہ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے محدث ، فقیہ، مؤرخ، مجاہد فی سبیل اللہ،مؤلف کتب کثیرہ شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم مضامین جو تاحال طبع نہیں ہوسکے اُنہیں سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اُن کی نوع بنوع خصوصیات اِس بات کی متقاضی ہیں کہ اِفادۂ عام کی خاطر اُن کو شائع کردیا جائے۔ اِسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اَخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ)حیاتِ مسلم پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات ( شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب )دم واپسیں آخری وقت : آنحضرت ۖ کا ارشاد ہے : (١)مَنْ کَانَ اٰخِرُ کَلَامِہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ دَخَلَ الْجَنَّةَ جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو وہ جنتی ہے ۔ ١ (٢) دوسرا اِرشاد ہےلَقِنُّوْا مَوْتَاکُمْ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مرنے والے کو لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تلقین کرو ٢تلقین کا وقت اور طریقہ : جب وفات کے آثار نظر آئیں تو حاضرین کوچاہیے مریض کے پاس بیٹھ کر کسی قدر بلند آواز سے ------------------------------١ ابوداود شریف ٢ مسلم شریف