Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017

اكستان

12 - 66
جا رہے ہو، اس کو اس بہتر مقام کی طرف جلد پہنچا دو اور اگر (معاذ اللہ) برے آدمی کا جنازہ ہے تویہ ایک   شر ہے اس کو اپنی گردنوں (مونڈھوں) کے اُوپر سے جلد اُتاردو۔   ١
جنازہ کے ساتھ جانا  : 
ارشاد مبارک ہے جوشخص اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر ایمان لاتے ہوئے ثواب کی نیت سے جنازہ کے ساتھ چلے، نمازِ جنازہ پڑھے اور جب تک دفن سے فارغ ہو وہ ساتھ رہے تو وہ ثواب کے دو قیراط   لے کر واپس ہوگا، ہر ایک قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہوگا اور نماز کے بعد دفن سے پہلے واپس ہوجائے توثواب کاایک قیراط ملے گا   ٢   اگر اہلِ میت سے تعلق ہے تواجازت لے کرواپس ہونا چاہیے۔  ٣  
نیز ارشاد ہوا  :  جو جنازہ کے ساتھ گیا اور تین دفعہ اُٹھایا (کندھا دیا) اُس نے جنازہ کا وہ حق ادا کر دیا جو اُس کے ذمہ تھا۔ (تر مذی شریف ص ١٢٤) 
 جنازہ کے ساتھ جاتے ہوئے بلند آواز سے تسبیح یا تکبیر مکروہ ہے البتہ آہستہ آہستہ پڑھ سکتا ہے   یہ دعا منقول ہے  : 
سُبْحَانَ مَنْ قَہَرَ عِبَادَہ بِالْمَوْتِ وَالْفَنَائِ وَتَفَرَّدَ بِالْبَقَائِ سُبْحَانَ الْحَیُّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ  ٤  
'' پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندوں پر مسلط کردیا موت اور فنا کو یعنی ان کے لیے موت اور فنا کا دستور رکھا اور بقاء اپنے لیے مخصوص کی، پاک ہے وہ ذات کہ زندگی حقیقی اُسی کی ہے جس کو موت نہیں آئے گی۔'' 
نمازِ جنازہ  : 
ایک یہودی نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے کہا امیر المومنین آپ لوگ اپنی کتاب قرآن شریف میں ایک آیت پڑھا کرتے ہیں، اگر یہ آیت ہم پر یعنی یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس کے نزول کے دن عید منایا کرتے  !   حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کون سی آیت ہے  ؟ 
------------------------------
  ١  بخاری ومسلم و غیرہما     ٢  بخاری و مسلم وغیرہما    ٣  بزازیہ     ٤   فتاوی بزازیہ علی ہندیہ  ج٤ص ٩٠ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ 6 3
5 ''اِستغفار'' کا مطلب ؟ 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 9 6
8 دم واپسیں آخری وقت : 9 6
9 تلقین کا وقت اور طریقہ : 9 6
10 جنازہ کے ساتھ جانا : 12 6
11 نمازِ جنازہ : 12 6
12 نماز جنازہ کے اجزاء : 14 6
13 صف بندی : 14 6
14 تعلیم ِدین ،تلاوت ِ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن شریف کی اہمیت 15 1
15 تبلیغ ِ دین 24 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 24 15
17 (٧) ساتویں اصل ........ طلب ِحلال کا بیان : 24 15
18 جائز زینت اور مباح لذت سے پرہیز کرنے کا راز : 25 15
19 صدیقین کا تقوی اور احتیاط کے قصے : 26 15
20 تمام حیلوں کا صحیح مطلب اور اُن سے احتیاط کی ضرورت : 27 15
21 رضائے نفس و رضائے قلب کا لطیف فرق : 28 15
22 مجمع میں سوال کرنے کی قباحت 29 15
23 نفس کو تشدد سے بچانا ہے : 30 15
24 عارض کی تحقیق نہ ہونے پر اصل پر عمل کرنا چاہیے : 30 15
25 مال کی حالت و حرمت کی شناخت : 31 15
26 جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے : 33 15
27 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 34 1
28 بقیہ : تبلیغ دین 35 15
29 بازار کی چیزوں میں اصل حلت ہے : 35 15
30 فضائلِ مسواک 36 1
31 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی 36 30
32 مسواک اور فطرت : 36 30
33 انبیاء کی سنت : 37 30
34 وصیت ِ جبریل : 39 30
35 خواب میں مسواک : 41 30
36 حج کی عظمت وفضیلت 43 1
37 حج کے احکام 48 1
38 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 48 37
39 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 50 37
40 چند متفرق مسائل : 51 37
41 حج کی تفصیل 52 37
42 حج کے فرائض : 52 37
43 حج کے واجبات : 53 37
44 حج کی سنتیں : 54 37
45 فضیلت کی راتیں 55 1
46 شب ِجمعہ اور رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 55 45
47 شب ِ جمعہ کی ایک خاص فضیلت : 56 45
48 شب ِ جمعہ میں مزارات پر جانا : 63 45
49 شب ِ جمعہ کی ناقدری : 63 45
50 وفیات 64 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
52 احتمالِ فرضیت : 38 30
54 احتمالِ وحی : 39 30
55 زنا سے حفاظت : 40 30
Flag Counter