Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017

اكستان

43 - 66
حج کی عظمت وفضیلت
(  شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریاصاحب کاندھلوی رحمة اللہ علیہ )
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَةَ   قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ۖ  مَنْ حَجَّ لِلّٰہِ فَلَمْ یَرْفُثْ وَلَمْ ےَفْسُقْ رَجَعَ کَیَوْمٍ وَلَدَتْہُ اُمُّہ ۔  (مشکٰوة شریف کتاب المناسک  رقم الحدیث ٢٥٠٧)   
 ''حضور  ۖ  کا ارشاد ہے کہ جو شخص اللہ کے لیے حج کرے اِس طرح کہ اُس حج میں نہ رفث ہو (یعنی فحش بات ) اورنہ فسق ہو (یعنی حکم عدولی)وہ حج سے ایسا واپس ہوتا ہے جیسا اُس دن تھا جس دن ماں کے پیٹ سے نکلا تھا۔ ''
جب بچہ پیدا ہوتا ہے وہ معصوم ہوتا ہے کہ اُس پر کوئی گناہ، کوئی لغزش ، کسی قسم کی داروگیر کچھ نہیں ہوتی، یہی اثر ہے اُس حج کا جو اللہ کے واسطے کیا جائے ۔علماء کے نزدیک اس قسم کی احادیث سے صغیرہ گناہ مراد ہوا کرتے ہیں، اگرچہ حج کے بارے میں جو روایات بکثرت وارد ہوئی ہیں اُن کی وجہ سے بعض علماء کی یہ تحقیق ہے کہ حج سے صغائر کبائر سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ 
اس حدیث پاک میں تین مضمون ذکر فرمائے ہیں  :
(١)  اوّل یہ کہ اللہ کے واسطے حج کیا جائے، یعنی اس میں کوئی دُنیوی غرض ، شہرت ، ریا وغیرہ شامل نہ ہو، بہت سے لوگ شہرت اور عزت کی وجہ سے حج کرتے ہیں ، وہ اتنا حرج اورخرچ ثواب کے اعتبار سے بیکار ضائع کرتے ہیں ، اگرچہ حج فرض اِس طرح بھی ادا ہو جائے گا لیکن محض اللہ کی رضا کی نیت ہو تو فرض ادا ہونے کے ساتھ کس قدر ثواب ملے، اتنی بڑی دولت کو محض چند لوگوں میں عزت کی نیت سے ضائع کردینا کس قدر نقصان اور خسارہ کی بات ہے۔ 
ایک حدیث میں آیا ہے کہ قیامت کے قریب میری اُمت کے امیر لوگ تو حج محض سیروتفریح کے اِرادہ سے کریں گے (گویا لندن وپیرس کی تفریح نہ کی، حجاز کی تفریح کرلی)اور میری اُمت کا متوسط طبقہ تجارت کی غرض سے حج کرے گا کہ تجارتی مال کچھ اِدھر سے لے گئے کچھ اُدھر سے لے آئے،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ 6 3
5 ''اِستغفار'' کا مطلب ؟ 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 9 6
8 دم واپسیں آخری وقت : 9 6
9 تلقین کا وقت اور طریقہ : 9 6
10 جنازہ کے ساتھ جانا : 12 6
11 نمازِ جنازہ : 12 6
12 نماز جنازہ کے اجزاء : 14 6
13 صف بندی : 14 6
14 تعلیم ِدین ،تلاوت ِ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن شریف کی اہمیت 15 1
15 تبلیغ ِ دین 24 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 24 15
17 (٧) ساتویں اصل ........ طلب ِحلال کا بیان : 24 15
18 جائز زینت اور مباح لذت سے پرہیز کرنے کا راز : 25 15
19 صدیقین کا تقوی اور احتیاط کے قصے : 26 15
20 تمام حیلوں کا صحیح مطلب اور اُن سے احتیاط کی ضرورت : 27 15
21 رضائے نفس و رضائے قلب کا لطیف فرق : 28 15
22 مجمع میں سوال کرنے کی قباحت 29 15
23 نفس کو تشدد سے بچانا ہے : 30 15
24 عارض کی تحقیق نہ ہونے پر اصل پر عمل کرنا چاہیے : 30 15
25 مال کی حالت و حرمت کی شناخت : 31 15
26 جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے : 33 15
27 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 34 1
28 بقیہ : تبلیغ دین 35 15
29 بازار کی چیزوں میں اصل حلت ہے : 35 15
30 فضائلِ مسواک 36 1
31 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی 36 30
32 مسواک اور فطرت : 36 30
33 انبیاء کی سنت : 37 30
34 وصیت ِ جبریل : 39 30
35 خواب میں مسواک : 41 30
36 حج کی عظمت وفضیلت 43 1
37 حج کے احکام 48 1
38 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 48 37
39 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 50 37
40 چند متفرق مسائل : 51 37
41 حج کی تفصیل 52 37
42 حج کے فرائض : 52 37
43 حج کے واجبات : 53 37
44 حج کی سنتیں : 54 37
45 فضیلت کی راتیں 55 1
46 شب ِجمعہ اور رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 55 45
47 شب ِ جمعہ کی ایک خاص فضیلت : 56 45
48 شب ِ جمعہ میں مزارات پر جانا : 63 45
49 شب ِ جمعہ کی ناقدری : 63 45
50 وفیات 64 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
52 احتمالِ فرضیت : 38 30
54 احتمالِ وحی : 39 30
55 زنا سے حفاظت : 40 30
Flag Counter