ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017 |
اكستان |
|
اگر صحت کی حالت میں حج فرض ہو چکا تھا پھر بیمار اور معذور ہوگیا تو بالاتفاق اس پر حج واجب ہے اور اس کو حج کرانا او ر وصیت کرنی واجب ہے۔ (٢) قید کا نہ ہونا یا حاکم کی طرف سے ممانعت کا نہ ہونا ۔ (٣) راستہ پُر امن ہونا ۔ مسئلہ : اگر کچھ رشوت دے کر راستہ میں امن مل جاتا ہے تو راستہ پُر امن سمجھا جائے گا اور ظلم کو دفع کرنے کے لیے رشوت دینی جائز ہے، دینے والا گناہگار نہ ہو گالینے والا گناہگار ہوگا۔ (٤) عورت کے لیے محرم ہونا ۔ مسئلہ : عورت اگر محرم یا شوہر کو ساتھ لیے بغیر حج کو جائے تو حج تو ہوجائے گا لیکن گناہگار ہو گی ۔ مسئلہ : عورت کو دوسری عورتوں کے ساتھ بھی بلا محرم جانا جائز نہیں۔ مسئلہ : اگر محرم یا شوہر اپنے خرچ سے جانے پر تیا ر نہ ہو یا اس کے پاس خرچہ ہی نہ ہو تو اس کا خرچہ بھی عورت کے ذمہ ہوگا اور ایسی صورت میں محرم اور شوہر کے خرچے پر قادرہونا بھی عورت پر وجوب ِحج کے لیے شرط ہوگا۔ مسئلہ : محرم عاقل اور بالغ یا بلوغت کے قریب ہو او ر اس پر امن ہو۔ (٥) عور ت کا عدت میں نہ ہونا ۔ مسئلہ : عورت عدت کی حالت میں اگرحج کرے گی تو حج ہو جائے گا لیکن گناہگار ہوگی۔چند متفرق مسائل : مسئلہ : کسی کے پاس حج کا خرچ جمع کرانے کے وقت سے لے کر آخری جہاز جانے تک کسی بھی وقت میں حج کے لائق سرمایہ حاصل ہو جائے تو اُس پر حج فرض ہو جاتا ہے اگر چہ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے اس سال وہ حج نہ کرسکے۔ مسئلہ : اگر کوئی شخص حج کے مہینوں میں عمرہ کے لیے چلا گیا پھر اس کو اپنے ملک واپس آنا پڑا