Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017

اكستان

33 - 66
اس تشریح کے بعد پھر ہم یہی کہتے ہیں کہ اپنے دل سے بھی فتوی لے لو اور جس مال سے دل کھٹکے اُس کا ہرگز استعمال نہ کرو البتہ یہ ضرور دیکھ لو کہ دل کے فتوی پر عمل کرنے اور تقوی اختیار کرنے سے اُس شخص کو رنج تو نہ ہوگا۔ 
جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے  :
پس اگر رنج کااندیشہ ہو تو ایسا تقوی کرنا بھی جائز نہیں ہے مثلاً کسی نامعلوم الحال مسلمان نے کوئی چیز ہدیہ تمہیں دی یاتمہاری دعوت کی اور تم نے تقوی کی بنا پر اُس کے مال کی تفتیش شروع کر دی    تو ظاہر ہے کہ یاتو خود اُسی سے پوچھو گے یا اُس سے خفیہ دوسرے لوگوں سے تحقیق کرو گے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ اگر اُس سے پوچھا تو اُس کو ضرور رنج ہوگا یااگر دوسروں سے پوچھا اور اُس کو خبر ہوگئی تو مسلمان کو رنج پہنچانے کے علاوہ مسلمان کے ساتھ بدگمانی رکھنے اور بعض دفعہ غیبت اور تہمت میں مبتلا ہونے کا بھی اندیشہ ہے اور یہ سب حرام ہیں اور تقوی کا چھوڑنا حرام نہیں ہے پس ایسے موقع پر اس مسلمان کا دل خوش کرنا واجب ہے۔
دیکھوجناب رسول اللہ  ۖ  نے اپنی باندی حضرت بریرہ رضی اللہ عنہاکا وہ کھانا جو کسی مسلمان نے ان کو صدقہ دیا تھا بے تامل کھا لیا اور صدقہ دینے والے کے مال اور حال کا تجسس نہ فرمایا البتہ جب آپ مدینے میں تشریف لائے توشروع شروع میں جو چیز آپ کی نذر کی گئی تو آپ نے یہ ضرور پوچھ لیا کہ صدقہ ہے  یا  ہدیہ  ؟  اور یہ بھی صرف اس وجہ سے کہ صدقہ کا مال آپ کے لیے حلال نہ تھا اور  اس سوال میں اس کو رنج یا ایذا بھی نہیں ہوئی تھی کیونکہ صدقہ اور ہدیہ دونوں کی ایک ہی صورت ہے   صرف دینے والے کی نیت اور محل و مصرف کا فرق ہوتا ہے باقی اس سے زیادہ تفتیش نہیں فرمائی کہ کس طرح اور کہاں سے حاصل کیا  ؟  آپ کی عادت تھی کہ جو مسلمان آپ کی ضیافت (دعوت) کرتا آپ بلاتامل قبول فرمالیتے اور کہیں منقول نہیں ہے کہ آپ نے اس سے سوال کیا ہو کہ تمہارا مال کس ذریعہ سے حاصل ہوا ہے البتہ شاذونادر کسی غالب شبہ کے موقع پر تحقیق ِحال فرمالی ہے۔        (باقی صفحہ  ٣٥ )
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ 6 3
5 ''اِستغفار'' کا مطلب ؟ 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 9 6
8 دم واپسیں آخری وقت : 9 6
9 تلقین کا وقت اور طریقہ : 9 6
10 جنازہ کے ساتھ جانا : 12 6
11 نمازِ جنازہ : 12 6
12 نماز جنازہ کے اجزاء : 14 6
13 صف بندی : 14 6
14 تعلیم ِدین ،تلاوت ِ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن شریف کی اہمیت 15 1
15 تبلیغ ِ دین 24 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 24 15
17 (٧) ساتویں اصل ........ طلب ِحلال کا بیان : 24 15
18 جائز زینت اور مباح لذت سے پرہیز کرنے کا راز : 25 15
19 صدیقین کا تقوی اور احتیاط کے قصے : 26 15
20 تمام حیلوں کا صحیح مطلب اور اُن سے احتیاط کی ضرورت : 27 15
21 رضائے نفس و رضائے قلب کا لطیف فرق : 28 15
22 مجمع میں سوال کرنے کی قباحت 29 15
23 نفس کو تشدد سے بچانا ہے : 30 15
24 عارض کی تحقیق نہ ہونے پر اصل پر عمل کرنا چاہیے : 30 15
25 مال کی حالت و حرمت کی شناخت : 31 15
26 جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے : 33 15
27 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 34 1
28 بقیہ : تبلیغ دین 35 15
29 بازار کی چیزوں میں اصل حلت ہے : 35 15
30 فضائلِ مسواک 36 1
31 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی 36 30
32 مسواک اور فطرت : 36 30
33 انبیاء کی سنت : 37 30
34 وصیت ِ جبریل : 39 30
35 خواب میں مسواک : 41 30
36 حج کی عظمت وفضیلت 43 1
37 حج کے احکام 48 1
38 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 48 37
39 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 50 37
40 چند متفرق مسائل : 51 37
41 حج کی تفصیل 52 37
42 حج کے فرائض : 52 37
43 حج کے واجبات : 53 37
44 حج کی سنتیں : 54 37
45 فضیلت کی راتیں 55 1
46 شب ِجمعہ اور رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 55 45
47 شب ِ جمعہ کی ایک خاص فضیلت : 56 45
48 شب ِ جمعہ میں مزارات پر جانا : 63 45
49 شب ِ جمعہ کی ناقدری : 63 45
50 وفیات 64 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
52 احتمالِ فرضیت : 38 30
54 احتمالِ وحی : 39 30
55 زنا سے حفاظت : 40 30
Flag Counter