Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017

اكستان

22 - 66
اُسی کا احسان ہے کہ ہم کو حضرت محمد  ۖ   کی اُمت میں پیدا کیا اُسی کا احسان ہے کہ     ہم مسلمان ماں باپ سے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے، (ہماری یہ حالت ہوگئی ہے کہ) ہم نہ تو خدا  کو یاد کرتے ہیں اور نہ اُس کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،خدا کا فضل ہے کہ ہم کو ہلکی شکر گزاری کا حکم کیا گیا،  صبح کو شام کو رات کو دن کو کسی وقت تھوڑی دیر بیٹھ کر یہ سوچا کرو کہ اللہ تعالیٰ کا ہمارے اُوپر کیا کیا     انعام ہے  ؟  ذکر ِ نعمت بہت ضروری ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ( لَئِنْ شَکَرْتُمُ لَاَزِیْدَنَّکُمْ وَلَئِنْ کَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِ یْد ) ١  یہاں بے قید فرمایا کہ تم شکریہ ادا کروگے یعنی اگر کسی درجے میں بھی شکر کروگے تومیں ضرور بالضرور اپنی نعمتوں کو زیادہ کرتا رہوں گا، آپ کو (زیادہ) دعا مانگنے اور وظیفہ پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرو کہ اِس میں سب کچھ ہے، آگے فرماتے ہیں کہ اگر تم کفرانِ نعمت کروگے توجان لو میرا عذاب بڑا سخت ہے۔ 
میرے بزرگو  !  اللہ تعالیٰ نے ہم کو بڑے بڑے انعام دیے ہیں اُن میں سب سے بڑا اِنعام قرآن ہے، آنحضرت  ۖ   کے طفیل میں ہمیں یہ اِنعام ملا ہے اِس کی قدر کیجئے، بعضے بیوقوف کہتے ہیں کہ بے معنی قرآن پڑھنا فضول وقت ضائع کرنا ہے، یہ غلط بات ہے بے سمجھی کی بات ہے آقائے نامدار  ۖ   فرماتے ہیں کہ قرآن کے ہر ہر حرف پر اللہ تعالیٰ دس دس نیکیاں دے گا، پھر فرماتے ہیں کہ میں یہ نہیں کہتا کہ '' الم '' میں دس نیکیاں ملیں گی بلکہ ''الف'' پر دس ''لام'' پر دس اور'' میم'' پر دس، مجموعے میں تیس نیکیاں ملیں گی،'' الم'' کے معنی صحیح طور پر کوئی نہیں بتلا سکتا، بڑے بڑے مفسرین ''الم'' کے بارے میں کہتے ہیں  اَللّٰہُ اَعْلَمُ بِمُرَادِہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ معنی جانے یا نہ جانے تلاوتِ قرآن سے ہر ہر حرف پر دس دس نیکیاں  ملیں گی، اگر اس کے ساتھ معنی بھی سمجھے تو بہت ہی اچھا ہے جیسا کہ آپ کے یہاں مراد آباد میں انتظام ہے، بہت سے شہر اِس ترجمۂ قرآن سے محروم ہیں، مراد آباد کی خوش قسمتی ہے کہ مولانا عبدالحق مدنی یہاں موجود ہیں اِنہوں نے مدت ہوئی کراچی چھوڑ کر یہاں کا قیام اختیار کیا   اور جب سے آئے ہیں خدمت قرآن میں لگے ہوئے ہیںاور آپ کو بار بار قرآن کا ترجمہ سناتے ہیں، 
------------------------------
  ١   سُورہ  ابراہیم  :  ٧

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ 6 3
5 ''اِستغفار'' کا مطلب ؟ 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 9 6
8 دم واپسیں آخری وقت : 9 6
9 تلقین کا وقت اور طریقہ : 9 6
10 جنازہ کے ساتھ جانا : 12 6
11 نمازِ جنازہ : 12 6
12 نماز جنازہ کے اجزاء : 14 6
13 صف بندی : 14 6
14 تعلیم ِدین ،تلاوت ِ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن شریف کی اہمیت 15 1
15 تبلیغ ِ دین 24 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 24 15
17 (٧) ساتویں اصل ........ طلب ِحلال کا بیان : 24 15
18 جائز زینت اور مباح لذت سے پرہیز کرنے کا راز : 25 15
19 صدیقین کا تقوی اور احتیاط کے قصے : 26 15
20 تمام حیلوں کا صحیح مطلب اور اُن سے احتیاط کی ضرورت : 27 15
21 رضائے نفس و رضائے قلب کا لطیف فرق : 28 15
22 مجمع میں سوال کرنے کی قباحت 29 15
23 نفس کو تشدد سے بچانا ہے : 30 15
24 عارض کی تحقیق نہ ہونے پر اصل پر عمل کرنا چاہیے : 30 15
25 مال کی حالت و حرمت کی شناخت : 31 15
26 جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے : 33 15
27 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 34 1
28 بقیہ : تبلیغ دین 35 15
29 بازار کی چیزوں میں اصل حلت ہے : 35 15
30 فضائلِ مسواک 36 1
31 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی 36 30
32 مسواک اور فطرت : 36 30
33 انبیاء کی سنت : 37 30
34 وصیت ِ جبریل : 39 30
35 خواب میں مسواک : 41 30
36 حج کی عظمت وفضیلت 43 1
37 حج کے احکام 48 1
38 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 48 37
39 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 50 37
40 چند متفرق مسائل : 51 37
41 حج کی تفصیل 52 37
42 حج کے فرائض : 52 37
43 حج کے واجبات : 53 37
44 حج کی سنتیں : 54 37
45 فضیلت کی راتیں 55 1
46 شب ِجمعہ اور رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 55 45
47 شب ِ جمعہ کی ایک خاص فضیلت : 56 45
48 شب ِ جمعہ میں مزارات پر جانا : 63 45
49 شب ِ جمعہ کی ناقدری : 63 45
50 وفیات 64 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
52 احتمالِ فرضیت : 38 30
54 احتمالِ وحی : 39 30
55 زنا سے حفاظت : 40 30
Flag Counter