Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017

اكستان

18 - 66
حُسْنُ الْمَاٰبِ )  ١  یعنی لوگوں کے لیے یہ سات چیزیں سجا دی گئیں (عورت، اولاد،سونا، چاندی، گھوڑے، چوپائے، کھیتی)، (دیکھو) کسی اچھی چیز کو نہیں سجایا جاتا موتی یاقوت وغیرہ کو جو خود ہی خوبصورت ہیں سجانے کی کیا ضرورت ہے خوبصورت عورت کے لیے تزئین کی ضرورت نہیں ہے بدصورت کو ضرورت ہے۔ 
حاجت مشَّاطہ نیست روئے دل آرام را ٢
(دیکھو) شہد ہے وہ مکھیوں کی قے ہے، ریشم ہے وہ کیڑوں کا فضلہ ہے، مشک ہے وہ نافِ آہو کا خون ہے، عنبر ایک خاص قسم کی مچھلی کی قے یا اُس کا فضلہ ہے، جتنے اناج تمہارے یہاں پیدا  ہوتے ہیں اگر کھاد نہ ڈالو تو پیدوار نہ ہو، کھاد ڈالنے سے گیہوں چنا پیدا ہوتا ہے گلاب کتنا خوشبودار پھول ہے  مگر گلاب کی کاشت کرنے والوں سے پوچھو کہ کس طرح باربار کھاد ڈالنا پڑتا ہے۔  
(الغرض) دنیا دھوکے کی ٹٹی  ٣  ہے اسی لیے فرماتے ہیں کہ اِن مذکورہ بالا چیزوں کو مزین کیا ہے تمہارے آزمانے کے لیے، فرماتے ہیں (خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیٰوةَ) تمہارے آزمانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے موت و حیات کو پیدا کیا ہے، حقیقت میں نہ تو دنیا محبوب چیز ہے اور نہ اُس کے ساتھ ہمیشہ   نفع اُٹھانا ہے ،دنیا تھوڑے دنوں کے لیے ہے اللہ تعالیٰ نے یہ نعمتیں امتحان کے لیے دی ہیں آیا تم اُس منعم ِ حقیقی کو جس نے سب کچھ دیا ہے یاد کرتے ہو یا اِس دنیا کو محبوب رکھتے ہو  ؟
 جس عالم میں تم کو ہم کو جانا ہے اُس کا انتظام بھی اللہ تعالیٰ نے کردیا، پیغمبروں کومبعوث کیا شریعت کو بنایاکتابوں کو نازل کیا تاکہ تم وہاں کی تکالیف سے بچے رہو، جس طرح یہاں کا انتظام کیا   کھیتی باڑی تجارت وغیرہ کے ذریعے سے اسی طرح وہاں کا انتظام کیاگیا نماز روزہ حج زکوةصدقہ وغیرہ کے ذریعہ سے۔ اللہ تعالیٰ کو تمہاری عبادت کی کوئی حاجت نہیں، وہ بے پرواہ ہے جو کام کروگے وہ اپنے  ہی لیے کروگے، کھیتی کروگے اپنے لیے، تجارت کروگے اپنے لیے، اسی طرح نماز پڑھو گے تو اپنے لیے،    
------------------------------    ١    سُورہ الِ عمران  :  ١٤     ٢  محبوب کے چہرہ کو کنگھی کرنے کی حاجت نہیں۔  
  ٣   ''ٹٹی''  شادی بیاہ کے موقع پر جو پھول وغیرہ سجا کر لے جاتے ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ 6 3
5 ''اِستغفار'' کا مطلب ؟ 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 9 6
8 دم واپسیں آخری وقت : 9 6
9 تلقین کا وقت اور طریقہ : 9 6
10 جنازہ کے ساتھ جانا : 12 6
11 نمازِ جنازہ : 12 6
12 نماز جنازہ کے اجزاء : 14 6
13 صف بندی : 14 6
14 تعلیم ِدین ،تلاوت ِ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن شریف کی اہمیت 15 1
15 تبلیغ ِ دین 24 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 24 15
17 (٧) ساتویں اصل ........ طلب ِحلال کا بیان : 24 15
18 جائز زینت اور مباح لذت سے پرہیز کرنے کا راز : 25 15
19 صدیقین کا تقوی اور احتیاط کے قصے : 26 15
20 تمام حیلوں کا صحیح مطلب اور اُن سے احتیاط کی ضرورت : 27 15
21 رضائے نفس و رضائے قلب کا لطیف فرق : 28 15
22 مجمع میں سوال کرنے کی قباحت 29 15
23 نفس کو تشدد سے بچانا ہے : 30 15
24 عارض کی تحقیق نہ ہونے پر اصل پر عمل کرنا چاہیے : 30 15
25 مال کی حالت و حرمت کی شناخت : 31 15
26 جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے : 33 15
27 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 34 1
28 بقیہ : تبلیغ دین 35 15
29 بازار کی چیزوں میں اصل حلت ہے : 35 15
30 فضائلِ مسواک 36 1
31 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی 36 30
32 مسواک اور فطرت : 36 30
33 انبیاء کی سنت : 37 30
34 وصیت ِ جبریل : 39 30
35 خواب میں مسواک : 41 30
36 حج کی عظمت وفضیلت 43 1
37 حج کے احکام 48 1
38 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 48 37
39 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 50 37
40 چند متفرق مسائل : 51 37
41 حج کی تفصیل 52 37
42 حج کے فرائض : 52 37
43 حج کے واجبات : 53 37
44 حج کی سنتیں : 54 37
45 فضیلت کی راتیں 55 1
46 شب ِجمعہ اور رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 55 45
47 شب ِ جمعہ کی ایک خاص فضیلت : 56 45
48 شب ِ جمعہ میں مزارات پر جانا : 63 45
49 شب ِ جمعہ کی ناقدری : 63 45
50 وفیات 64 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
52 احتمالِ فرضیت : 38 30
54 احتمالِ وحی : 39 30
55 زنا سے حفاظت : 40 30
Flag Counter