Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017

اكستان

17 - 66
میں مشغول ہیں اور ایماندار انسانوں کے لیے استغفار کرتے ہیں، یہ زیادہ قرب رکھنے والے فرشتے نیکوکاروں کے لیے اُن کے بچوں کے لیے اُن کی بیویوں کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کا  مکمل احسان ہے کہ اُس نے اپنی ظاہری و پوشیدہ نعمتوں سے تم کو ڈھانپ رکھا ہے جیسا کہ فرمایا       ( وَ اَسْبَغَ عَلَیْکُمْ نِعَمَہ ظَاھِرَةً وَّ بَاطِنَةً ) قرآن تذکیر بآلاء ِاللہ (خدا کی نعمتوں کی یاد دہانی) جگہ جگہ کر رہا ہے اگر تم میں مروت ہو، اگر شرافت ہو تو احسان کرنے والے کے احسان کو یاد کرو اور اُس کے سامنے اپنا سر جھکاؤ اور اُس کے شکریہ میں اپنے دل کو اپنے ہاتھ پیر کو استعمال کرو ایسا نہ کروگے تو چوپاؤں سے بد تر ہوجاؤگے (اُولٰئِکَ کَالْاَنْعَامِ بَلْ ھُمْ اَضَلْ )کتے کو دیکھو کہ تمہارے دو ٹکڑے کھا کر تمہارا کتنا وفادار ہے پھرانسان تو سر سے پاؤں تک داخلی اور عرش سے فرش تک خارجی نعمتوں سے گھرا ہوا ہے، جوکچھ دُنیامیں ہے تمہارے لیے ہے، زمین کو تمہارے لیے بچھونا بنایا، آسمان کو تمہارے لیے چھت بنایا، زمین اور آسمان کے درمیان بادل بنائے، پانی بر سا کر ہرقسم کے پھول اور ہر قسم کے پھل پیدا کیے،     وہ عالم جو تمہارے آگے آنے والا ہے اور اِس وقت آنکھوں سے اوجھل ہے اُس جگہ بہت سے کوچ کر چکے ہیں اور بہت سے کوچ کرنے والے ہیں ،نبی ہوں ولی ہوں بادشاہ ہوں کسی کو بھی اِس دنیا میں باقی رہنا  نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے اُس عالم کے راحت و آرام کا بھی سامان کیا ہے تمام لوگ اللہ تعالیٰ سے اُس کی ربوبیت کا عہد کر کے آئے ہیں ( اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ  قَالُوْ بَلٰی ) (ازل میں) اللہ تعالیٰ نے سب کو حاضر کیا وہاں پر اپنی ربوبیت کا سبق دیا اور اُس وقت سب نے خدا کی شہنشاہیت، ربوبیت اور مالکیت کا اقرار کیا مگر یہاں آکر بھول گئے قیامت میں سب کو یاد آجائے گا آج ہم اِس مادّی جسم کے عاشق ہو کر سب کچھ بھلا چکے ہیں، جب کوئی کسی پر عاشق ہوتا ہے تو پھر دوسری چیزیں بھلا دیتا ہے   کسی شاعر نے کہا ہے      
سمایا ہے جب سے تو آنکھوں میں میری 
جدھر دیکھتا ہوں اُدھر تو ہی تو ہے 
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (  زُیِّنَ  لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّھَوٰتِ مِنَ النِّسَآئِ وَالْبَنِیْنَ وَ الْقَنَاطِیْرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّھَبِ وَ الْفِضَّةِ وَ الْخَیْلِ الْمَسَوَّمَةِ وَ الْاَنْعَامِ وَ الْحَرْثِ ذٰلِکَ مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَاللّٰہُ عَنْدَہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ 6 3
5 ''اِستغفار'' کا مطلب ؟ 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 9 6
8 دم واپسیں آخری وقت : 9 6
9 تلقین کا وقت اور طریقہ : 9 6
10 جنازہ کے ساتھ جانا : 12 6
11 نمازِ جنازہ : 12 6
12 نماز جنازہ کے اجزاء : 14 6
13 صف بندی : 14 6
14 تعلیم ِدین ،تلاوت ِ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن شریف کی اہمیت 15 1
15 تبلیغ ِ دین 24 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 24 15
17 (٧) ساتویں اصل ........ طلب ِحلال کا بیان : 24 15
18 جائز زینت اور مباح لذت سے پرہیز کرنے کا راز : 25 15
19 صدیقین کا تقوی اور احتیاط کے قصے : 26 15
20 تمام حیلوں کا صحیح مطلب اور اُن سے احتیاط کی ضرورت : 27 15
21 رضائے نفس و رضائے قلب کا لطیف فرق : 28 15
22 مجمع میں سوال کرنے کی قباحت 29 15
23 نفس کو تشدد سے بچانا ہے : 30 15
24 عارض کی تحقیق نہ ہونے پر اصل پر عمل کرنا چاہیے : 30 15
25 مال کی حالت و حرمت کی شناخت : 31 15
26 جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے : 33 15
27 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 34 1
28 بقیہ : تبلیغ دین 35 15
29 بازار کی چیزوں میں اصل حلت ہے : 35 15
30 فضائلِ مسواک 36 1
31 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی 36 30
32 مسواک اور فطرت : 36 30
33 انبیاء کی سنت : 37 30
34 وصیت ِ جبریل : 39 30
35 خواب میں مسواک : 41 30
36 حج کی عظمت وفضیلت 43 1
37 حج کے احکام 48 1
38 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 48 37
39 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 50 37
40 چند متفرق مسائل : 51 37
41 حج کی تفصیل 52 37
42 حج کے فرائض : 52 37
43 حج کے واجبات : 53 37
44 حج کی سنتیں : 54 37
45 فضیلت کی راتیں 55 1
46 شب ِجمعہ اور رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 55 45
47 شب ِ جمعہ کی ایک خاص فضیلت : 56 45
48 شب ِ جمعہ میں مزارات پر جانا : 63 45
49 شب ِ جمعہ کی ناقدری : 63 45
50 وفیات 64 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
52 احتمالِ فرضیت : 38 30
54 احتمالِ وحی : 39 30
55 زنا سے حفاظت : 40 30
Flag Counter