Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2017

اكستان

13 - 66
 یہودی نے کہا سورۂ مائدہ کی یہ آیت ( اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا) ١  ''آج میں نے مکمل کردیا تمہاے لیے تمہارا دین اور پوری کردی تم پر اپنی نعمت اور میں نے پسند کیا تمہارے لیے دین ِ اسلام۔ ''
 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہمیں وہ دن بھی معلوم ہے جس دن یہ آیت نازل ہوئی تھی اور وہ جگہ بھی معلوم ہے جہاں یہ آیت نازل ہوئی تھی حجة الوداع کے موقع پر آنحضرت  ۖ   عرفات میں رونق افروز تھے وہاں یہ آیت نازل ہوئی تھی، دن جمعہ کا تھا۔
 یعنی ہم نے اپنی طرف سے اُس دن عید نہیں منائی بلکہ نزول ہی اس دن اور اس مقام پر ہوا جو  نہایت متبرک ہے، ذی الحجہ کی نویں تاریخ (عرفہ کا) متبرک (دن) ، مقامِ عرفات متبرک اور جمعہ کا دن متبرک۔ 
غرض اسی دین ِمکمل کا ایک کمال یہ ہے کہ مرنے کے بعد مردے کایہ اعزاز ہو رہا ہے،    غسل دیاگیا   کفن پہنایا گیا   اب سب مل کر صفین باندھ کر اس کے لیے دعا کر رہے ہیں اوّل اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا  پھر آنحضرت  ۖ  پر درود  پھر میت کے لیے دعا  پھر تکبیر کہتے ہوئے سلام پھیر رہے ہیں اور رخصت ہونے والے کو رخصت کررہے ہیں، یہ ہے دین ِمکمل کی مکمل تعلیم۔ 
لیکن نہایت افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم ہی میں کچھ وہ ہیں جو نیکی اور دینداری کا دعوی کرتے ہوئے اپنے عمل سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ معاذ اللہ دین کی تعلیم مکمل نہیں ہے اس لیے چیپی لگانے کی ضرورت ہے مثلاً نمازِ جنازہ کے بعد فاتحہ پڑھایا جاتا ہے کچھ اور دعائیں پڑھی جاتی ہیں جو نہ حدیث کی کتابوں میں ہیں نہ فقہ کی کتابوں میں، ایجادِ بندہ ہیں، یہ ایجادِ بندہ نیکی کی حرص میں ہوئی ہے مگر یہ حرص ایسی ہے جیسے عیسائیوں نے تیس سے بڑھا کر چالیس روزے کر لیے تھے یعنی اس حرص کا نتیجہ یہ تھا کہ دین میں تحریف کر لی لہٰذا پوری احتیاط کی ضرورت ہے کہ صرف وہی عمل کیے جائیں جو شریعت سے ثابت ہیں اپنی طرف سے نئی شریعت نہ بنائی جائے چنانچہ فتاوی بزازیہ میں ہے  : 
------------------------------
  ١   سُورة المائدہ  :  ٣
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''اِسلام'' عزت و آبرو کا محافظ 6 3
5 ''اِستغفار'' کا مطلب ؟ 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 9 6
8 دم واپسیں آخری وقت : 9 6
9 تلقین کا وقت اور طریقہ : 9 6
10 جنازہ کے ساتھ جانا : 12 6
11 نمازِ جنازہ : 12 6
12 نماز جنازہ کے اجزاء : 14 6
13 صف بندی : 14 6
14 تعلیم ِدین ،تلاوت ِ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن شریف کی اہمیت 15 1
15 تبلیغ ِ دین 24 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 24 15
17 (٧) ساتویں اصل ........ طلب ِحلال کا بیان : 24 15
18 جائز زینت اور مباح لذت سے پرہیز کرنے کا راز : 25 15
19 صدیقین کا تقوی اور احتیاط کے قصے : 26 15
20 تمام حیلوں کا صحیح مطلب اور اُن سے احتیاط کی ضرورت : 27 15
21 رضائے نفس و رضائے قلب کا لطیف فرق : 28 15
22 مجمع میں سوال کرنے کی قباحت 29 15
23 نفس کو تشدد سے بچانا ہے : 30 15
24 عارض کی تحقیق نہ ہونے پر اصل پر عمل کرنا چاہیے : 30 15
25 مال کی حالت و حرمت کی شناخت : 31 15
26 جس تفتیش سے مسلمانوں کو ایذا پہنچے وہ حرام ہے : 33 15
27 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 34 1
28 بقیہ : تبلیغ دین 35 15
29 بازار کی چیزوں میں اصل حلت ہے : 35 15
30 فضائلِ مسواک 36 1
31 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی 36 30
32 مسواک اور فطرت : 36 30
33 انبیاء کی سنت : 37 30
34 وصیت ِ جبریل : 39 30
35 خواب میں مسواک : 41 30
36 حج کی عظمت وفضیلت 43 1
37 حج کے احکام 48 1
38 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 48 37
39 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 50 37
40 چند متفرق مسائل : 51 37
41 حج کی تفصیل 52 37
42 حج کے فرائض : 52 37
43 حج کے واجبات : 53 37
44 حج کی سنتیں : 54 37
45 فضیلت کی راتیں 55 1
46 شب ِجمعہ اور رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 55 45
47 شب ِ جمعہ کی ایک خاص فضیلت : 56 45
48 شب ِ جمعہ میں مزارات پر جانا : 63 45
49 شب ِ جمعہ کی ناقدری : 63 45
50 وفیات 64 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
52 احتمالِ فرضیت : 38 30
54 احتمالِ وحی : 39 30
55 زنا سے حفاظت : 40 30
Flag Counter