Deobandi Books

فغان رومی

ہم نوٹ :

128 - 290
درسِ مناجاتِ رُومی
۶؍شعبان المعظم      ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۲؍فروری     ۱۹۹۱ ؁ء  
بروز جمعۃ المبارک، بعد نمازِ عشاء، بمقام خانقاہ امدادیہ اشرفیہ، گلشن اقبال ۲ ،کراچی
عیب  کار   نیک   را   منما   بما
تا نہ  گردیم  از  روش سر  درہبا
ارشاد فرمایا کہ مولانا رُومی دُعا کرتے ہیں کہ اے اللہ! جو نیک اور اچھے کام ہیں انہیں ہم کو بُرا مت دکھا یعنی اچھے کام کو اچھا دکھائیے، ایسا نہ ہو کہ اچھے کاموں کو ہم بُرا سمجھنے لگیں اور راہِ سلوک سے ہٹ کر گمراہی کے گرد وغبار  میں سرگرداں اور پریشان ہوجائیں، کیوں کہ اگر آپ نے اچھے کاموں کو ہماری نگاہوں  میں اچھا نہ دکھایا تو اندیشہ ہے کہ ہم اس کام کو چھوڑ کر گمراہی کے اندھیروں میں بھٹک جائیں اور عمر بھر کی حیرانی وپریشانی میں مبتلا ہوجائیں، کیوں کہ جب کسی شامتِ عمل سے اچھے کام بُرے نظر آنے لگتے ہیں تو اللہ والے، خانقاہیں ، پیری مُریدی کو وہ کہتا ہے کہ ان چیزوں میں کیا رکھا ہے۔ اس کو اللہ والے اور ان سے تعلّق رکھنے والے بے وقوف معلوم ہوتے ہیں،  وہ حق اور باطل میں تمیز نہیں کرسکتا اور سچے اللہ والے اور جھوٹے پیر اس کو ایک ہی جیسے نظر آتے ہیں۔ اس لیے کتنے  لوگ شیخِ کامل سے بدگمان ہو کر برباد ہوگئے۔ میرے شیخ حضرت شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ سے فرمایا کہ ایک عالم ایسا تھا کہ حکیم الاُمت کے تین تین گھنٹے کے اُردو وعظ کو عربی میں لکھتا جاتا تھا، یہ انتہائی قابلیت کی بات ہے کہ اُردو تقریر ہو رہی ہے اور اس کو عربی میں لکھتا جارہا ہے، گویا اس کی عربی اور اُردو میں کوئی فرق نہیں تھا، لیکن اسی شخص نے بدگمانی کی اورتنخواہ بڑھوانے کے لیے درخواست دی۔ حضرت نے فرمایا کہ آج کل کچھ موقع نہیں ہے۔ بس بدگمان ہوگیا کہ خود تو پانچ روپے کا ناشتہ کرتے ہیں، خمیرہ چاٹ رہے ہیں اور ہماری تنخواہ نہیں بڑھا رہے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ پھر شیخ کو اس نے ایسے بدتمیزی کے خط لکھے اور 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عرضِ مرتب 7 1
4 درسِ مناجاتِ رُومی 10 1
5 ۲۴؍ رجب المرجب ۱۴۱۱؁ھ مطابق ۱۱ ؍فروری 1991؁ء 10 1
6 ۲۵؍ رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۲؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 14 1
7 ۲۶؍ رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۳؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 26 1
8 ۲۷؍ رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۴؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 43 1
9 ۲۸؍ رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۵؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 60 1
10 ۲۹؍رجب المرجب ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۶؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 70 1
11 یکم شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۷؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 79 1
12 ۲؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۸؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 88 1
13 ۳؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۱۹؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 99 1
14 ۴؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۰؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 110 1
15 ۵؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۱؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 116 1
16 ۶؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۲؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 128 1
17 ۷؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۳؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 134 1
18 ۸؍ شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۴؍ فروری ۱۹۹۱ ؁ء 142 1
19 ۹؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۵؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 149 1
20 ۱۰؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۶؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 155 1
21 ۱۱؍شعبان المعظم ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۷ ؍فروری ۱۹۹۱ ؁ء 164 1
22 ۱۵؍ذوقعدہ ۱۴۱۱ ؁ھ مطابق ۲۹؍مئی ۱۹۹۱ ؁ء 167 1
23 ۱۸؍ ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۲۶؍اکتوبر ۱۹۹۱ ؁ء 182 1
24 ۲۱؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۲۹؍اکتوبر ۱۹۹۱ء؁ 193 1
25 ۲۲؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۳۰؍اکتوبر ۱۹۹۱ ؁ء 202 1
26 ۲۵؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۲؍ نومبر ۱۹۹۱ ؁ء 213 1
27 ۲۶؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۳؍نومبر ۱۹۹۱ ؁ء 225 1
28 ۲۷؍ربیع الثانی ۱۴۱۲ ؁ھ مطابق ۴؍نومبر ۱۹۹۱ ؁ء 230 1
29 ۱۲؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۴؍مئی ۱۹۹3 ؁ء 242 1
30 ۱۳ ؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۵؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 245 1
31 ۱۴ ؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۶؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 253 1
32 ۱۶؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۸؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 258 1
33 ۱۷؍ ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۹؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 265 1
34 ۱۸؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۱۰؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 274 1
35 از مناجات خاتمِ مثنوی 281 1
36 ۱۹؍ذوقعدہ ۱۴۱۳ ؁ھ مطابق ۱۱؍مئی ۱۹۹۳ ؁ء 281 1
38 عنوانات 5 2
39 ضروری تفصیل 4 1
40 قارئین ومحبین سے گزارش 4 1
41 عنوانات 5 1
42 اس کتاب کا تعارف 290 1
Flag Counter